• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے 20 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل

شائع September 27, 2019 اپ ڈیٹ December 4, 2019
پاکستان نے تعمیرات و زمین کی ملکیت جیسے شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرائیں—فائل فوٹو: سی پیک انفو
پاکستان نے تعمیرات و زمین کی ملکیت جیسے شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرائیں—فائل فوٹو: سی پیک انفو

عالمی بینک نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فہرست میں ترقی یافتہ ممالک کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ ترقی پذیر ممالک میں سے ان ممالک کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 ممالک کو شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان 14 ویں نمبر پر ہے۔

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے سعودی عرب اور قطر سے آگے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں چین اور بھارت جیسے ممالک بحرین اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہیں۔

فہرست کے مطابق کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر پہلے نمبر پر یورو ایشیائی ملک ’آذربائیجان‘ ہے، جس نے مجموعی طور پر جائیداد کی ملکیت، عوام کو قرضے دینے اور اقلیتی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے جیسے اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاروبار میں آسانی کیلئے اصلاحات کی منصوبہ بندی مکمل‘

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ’بحرین‘ ہے جس نے ریکارڈ 10 مختلف شعبہ جات میں آسانیاں اور اصلاحات متعارف کرائیں، جس سے لوگوں کی زندگی آسان بنی اور وہاں کی معیشت میں بہتر آئی۔

اسی فہرست میں ’بنگلادیش‘ تیسرے ’چین‘ چوتھے، ’بھارت‘ چھٹے، ’کویت‘ دسویں اور ’نائیجریا‘ 13 ویں نمبر پر ہے۔

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور اصلاحات متعارف کرانے میں نائیجریا، پاکستان سے آگے ہے۔

اسی فہرست میں ’پاکستان‘ کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور بتایا گیا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 6 شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرائیں، جس سے لوگوں کی زندگی بہتر ہونے سمیت وہاں کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے۔

پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک نے رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے تعمیراتی کاموں، جائیداد کی ملکیت، بجلی کی فراہمی، سرحد پار تجارت اور عوام کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے جیسی اصلاحات متعارف کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوا۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کے لیے کاروباری ماحول آسان کیسے بنایا جائے؟

رپورٹ میں حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے آن لائن ٹیکس ادا کرنے کے منصوبے کی تعریف کی گئی اور بتایا گیا کہ اس عمل سے ٹیکس ادا کرنا آسان ہوگیا۔

رپورٹ میں مجموعی طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے 6 شعبہ جات میں کی جانے والی اصلاحات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے جوڑا گیا۔

اسی فہرست میں سعودی عرب، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور زمبابوے جیسے ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 16ویں جب کہ قطر 15 ویں نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024