• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

گوگل کی 21ویں سالگرہ پر ماضی کے کمپیوٹر کا 'ڈوڈل'

شائع September 27, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

سرچ انجن گوگل نے آج اپنی 21ویں سالگرہ پر ایک نیا ڈوڈل دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔

یاد رہے کہ گوگل سرچ انجن کو 21 سال قبل ستمبر 1998 میں لیری پیج اور سرجے برن نے قائم کیا تھا، یہ دونوں کیلی فورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔

ان دونوں طالب علموں نے دنیا کی اس امیر ترین کمپنی کو ایک ريسرچ پروجيکٹ کے طور پر بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرچ انجن کو 'گوگل' نام دینے سے قبل 'بیکرب' نام دینے کا بھی ارادہ کیا جارہا تھا۔

یہ ریاضی کی اصطلاح 'GOOGOL' سے متاثر ہوکر رکھا گیا۔

اپنی 21ویں سالگرہ پر گوگل نے ایک پرانے کمپیوٹر کے کارٹون کا ڈوڈل شیئر کیا۔

ویسے تو اب دنیا بھر میں آج ہی کے دن گوگل کی سالگرہ منائی جاتی ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ 2005 تک گوگل نے اپنی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی۔

یہ مزید پڑھیں: گوگل سرچ میں چھپی اس دلچسپ ٹِرک کو آزما کر دیکھا؟

سال 2005 کے بعد کئی تاریخوں پر اس سرچ انجن کی سالگرہ منائی گئی جن میں 8 ستمبر، 26 ستمبر اور اب 27 ستمبر شامل ہیں۔

آج گوگل دنيا بھر ميں ايک سو پچاس سے زائد زبانوں ميں اپنی سروسز انجام دے رہا ہے اور دنیا بھر میں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہيں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024