• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'دل گمشدہ' حنا اور آغا کا نیا ڈراما

شائع September 27, 2019
ڈرامے کی پہلی قسط 30 ستمبر کو نشر ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے کی پہلی قسط 30 ستمبر کو نشر ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی بہت جلد ایک نئے ڈرامے میں اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اداکاروں نے انکشاف کیا کہ ان کے نئے ڈرامے کی کہانی رومانوی ہے جس میں حنا زارا نامی لڑکی کا جبکہ آغاز دانیال نامی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ 'میں اس ڈرامے میں ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں، جو کافی سمجھدار ہے، امید ہے لوگ میرے اس کردار کو پسند کریں گے، یہ کردار منفی نہیں، اس مرتبہ میں ایک مثبت کردار نبھا رہا ہوں'۔

دوسری جانب حنا کا اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کافی پیچیدہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں ایک ایسی لڑکی بنی ہوں جو آزاد خیال ہے اور اس کے لیے اس کی عزت سب سے زیادہ اہم ہے، وہ خود کو کسی مرد سے کم نہیں سمجھتی'۔

ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ 'اس ڈرامے کی کہانی طبقاتی فرق پر مبنی ہے، جہاں ایک شخص بالکل الگ ماحول کو سمجھنے اور اس میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا'۔

آغا علی کے مطابق 'اس ڈرامے میں امیر طبقے کے افراد اور ان کی شخصیات کو پیش کیا جائے گا اور دکھایا جائے گا کہ یہ کیسے ایک ایسی لڑکی کو قبول کریں گے جو غریب گھر سے ان کے گھر کا حصہ بنی'۔

اس ڈرامے کی پروڈکشن عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کررہے ہیں جبکہ ہدایات شکیل خان دے رہے ہیں۔

آغا علی نے مزید بتایا کہ 'کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، مجھے شکیل خان کے ساتھ کام کرکے بےحد مزہ آرہا ہے، وہ بہترین ڈائریکٹر ہیں'۔

'دل گمشدہ' کے ٹیزرز سامنے آچکے ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط 30 ستمبر کو جیو پر نشر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024