• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیرس ہلٹن شادی کے بغیر بچے کی خواہاں

شائع September 26, 2019
اداکارہ نے نومبر 2018 میں منگنی ختم کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ نے نومبر 2018 میں منگنی ختم کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں موجود پرتعیش ’ہلٹن ہوٹلز‘ کے مالک کونرڈ ہلٹن کی پڑ پوتی و معروف اداکارہ پیرس ہلٹن نے شادی کیے بغیر بچے کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

38 سالہ اداکارہ نے بچے کی خواہش کا اظہار اپنی منگنی ٹوٹنے کے ایک سال بعد کیا ہے۔

ماضی میں پیرس ہلٹن یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ ان کے پاس کسی کے ساتھ پیار کرنے یا کسی کے ساتھ رشتے کے بندھن میں قید ہوکر زندگی گزارنے کا وقت نہیں۔

پیرس ہلٹن کے مطابق وہ سال کے 365 میں سے 250 دن گھر سے باہر رہتی ہیں اور انہیں اپنے کام کے سلسلے میں ایک سے دوسری جگہ سفر کرنا پڑتا ہے، اس لیے ان کے پاس رشتوں اور محبت کے لیے وقت نہیں۔

تاہم سال 2018 کے آغاز میں ہی اداکارہ نے امریکی اداکار کرس زیلکا سے منگنی کرلی تھی لیکن محض 10 ماہ بعد ہی انہوں نے اپنی منگنی ختم کرلی تھی۔

پیرس ہلٹن نے منگنی کو ختم کرتے وقت اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اداکار کرس زیلکا سے تعلقات استوار کرنے اور ان کے ساتھ منگنی کرنے میں جلدی بازی کی اور انہیں اب بھی یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان کے پاس پیار اور شادی کے لیے وقت نہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے شادی کیے بغیر ہی بچے کی خواہش کا اظہار کرکے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

پیرس ہلٹن نے کرس زیلکا سے منگنی کرنے کے 10 بعد ہی  علیحدگی اختیار کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی
پیرس ہلٹن نے کرس زیلکا سے منگنی کرنے کے 10 بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی

اداکارہ نے معروف میگزین ’پیپلز‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 2 بھتیجے ہیں جن کے لیے وہ کھلونے اور دیگر تحائف خریدتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بھتیجی کو اپنا چھوٹا وجود قرار دیا اور کہا کہ وہ بلکل ان کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی پھوپھو ہیں اور دونوں بھتیجوں کے لیے ہمیشہ ڈھیر سارے تحائف خریدتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بھتیجوں کے لیے تحائف خریدتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے گزارتے اب انہیں بھی اپنے ایک بچے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بھی ایک بچہ ہو۔

اگرچہ اداکارہ نے اپنے بچے کی خواہش ظاہر کی، تاہم انہوں نے شادی کے حوالے سے بات نہیں کی اور نہ ہی اس کی وضاحت کی کہ وہ گود لیا بچہ چاہتی ہیں یا اپنا ذاتی بچہ چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ پیرس ہلٹن ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انتہائی کم عمری میں شوبز شخصیات کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں لیکن انہوں نے 19 برس کی عمر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ماڈلنگ ایجنسی سے معاہدے کرنے کے بعد کیریئر کا آغاز کیا۔

انہیں 2003 میں اس وقت مقبولیت ملی جب ان کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نامناسب ویڈیوز لیک ہوئیں۔

ان کا شمار امیر ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جہاں وہ فلموں سے سالانہ ایک کروڑ ڈالر تک کمائی کرتی ہیں، وہیں وہ مختلف ایونٹس میں شرکت سے بھی سالانہ لاکھوں ڈالرز کماتی ہیں۔

علاوہ ازیں پیرس ہلٹن کو ان کے پڑدادا اور دادا کے دنیا بھر میں معروف پرتعیش ہوٹلز ’ہلٹن ہوٹلز‘ کی فروخت اور کاروبار سے بھی خطیر حصہ ملتا ہے۔

انہوں نے اب تک 30 کے قریب فلموں میں اداکاری کی ہے اور انہیں اداکاری کی وجہ سے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، تاہم انہیں ایک کاروباری خاندان کی بااثر خاتون کے طور پر زیادہ شہرت حاصل ہے۔

اداکارہ ماضی میں کہ چکی ہیں کہ ان کے پاس رشتے نبھانے کا وقت نہیں—فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ ماضی میں کہ چکی ہیں کہ ان کے پاس رشتے نبھانے کا وقت نہیں—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024