• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

گیلکسی ایس 10 کے فیچرز جیسا سام سنگ نے سستا فون پاکستان میں متعارف کرادیا

شائع September 24, 2019
سام سنگ اے 10 ایس میں بیک پر 2 کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: سام سنگ
سام سنگ اے 10 ایس میں بیک پر 2 کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: سام سنگ

جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے پاکستان میں بہترین فیچرز اور کیمرا کا سستا ترین موبائل متعارف کرادیا۔

سام سنگ نے متعارف کرائے گئے نئے سستے موبائل ’اے 10 ایس‘ کے پہلے ورژن ’اے 10‘ کو رواں برس مارچ میں خاموشی سے متعارف کرایا تھا۔

اور اب کمپنی نے اسی فون کے اپڈیٹ ورژن ’اے 10 ایس‘ کو متعارف کرایا ہے جس میں کمپنی کے سب سے بہترین ترین فون ’گلیکسی ایس 10‘ جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔

اے 10 ایس کو تین رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے—فوٹو: سام سنگ
اے 10 ایس کو تین رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے—فوٹو: سام سنگ

سام سنگ اے 10 ایس میں جہاں فنگر پرنٹ کا فیچر دیا گیا ہے، وہیں اس میں فیس لاک یعنی چہرے کی شناخت والا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا سستا فون اب پاکستان میں دستیاب

اس سستے فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس میں بیک پر 2 کیمرے دیے ہیں جس میں سے مرکزی کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جب کہ ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو گیمز کے لیے بھی سب سے موزوں فون قرار دیا—فوٹو: سام سنگ
کمپنی نے فون کو گیمز کے لیے بھی سب سے موزوں فون قرار دیا—فوٹو: سام سنگ

سام سنگ اے 10 ایس میں 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے جو اس کمپنی کے پرانے ورژن اے 10 سے زیادہ اچھا ہے۔

کمپنی نے نئے موبائل کو 2 اور 3 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور اس کی اسکرین کو ایچ ڈی ریزولیشن میں متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کا کیمرا کمپنی کے مہنگے فون جیسا ہے۔

چار ایم اے ایچ بیٹری والے اس موبائل کو کمپنی نے ’بلیو، بلیک اور گرین‘ رنگ میں متعارف کرایا ہے اور اس کی قیمت محض 24 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

اس فون کو کمپنی نے چند دن قبل خاموشی سے متعارف کرایا تھا اور ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی پاکستان میں ’اے 30‘ کے نئے ورژن ’اے 30 ایس‘ کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024