• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

قلندرز ٹی10 لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون کھلاڑی قرار

شائع September 23, 2019
ٹی10 لیگ میں شاہد آفریدی قلندرز کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے— فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز
ٹی10 لیگ میں شاہد آفریدی قلندرز کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے— فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز ترقی کا ایک اور سفر طے کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ابوظہبی ٹی10 لیگ کا حصہ بن گئی ہے اور نئی فرنچائز کی حیثیت سے لیگ کو جوائن کرے گی۔

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو منعقد ہو گی جس میں بالی وڈ ستارے پرفارم کرتے نظر آئیں گے جبکہ پہلا میچ 15نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سال پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز بھی لیگ کا حصہ ہو گی اور عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی قلندرز کے آئیکون کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ میں شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں 29 مقابلے ہوں گے اور 10 دن پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا۔

نئی ٹیم کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری عارف العوانی کا کہنا تھا کہ قلندرز کی شرکت کا اعلان عالمی سطح پر ابوظہبی ٹی10 کی ساکھ میں بے پناہ اضافے کا سبب بنے گا اور دنیا کی بہترین ٹیمیں کو اس جانب راغب کرے گا۔

اس موقع پر قلندرز کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ وہ ابوظبی ٹی 10 میں قلندرز کی شمولیت سے بے حد خوش ہیں اور ابوظہبی میں کرکٹ کی نئی روایات کو قائم کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلندرز اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بےچین ہے اور شاہد آفریدی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کو لارہی ہے جو اپنے کھیل سے ابوظہبی اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

ٹی10 صرف 120 گیندوں پر مشتمل کھیل ہے جس کا دورانیہ محض 90 منٹ ہوتا ہے یہ پہلی مرتبہ 2017 میں متحدہ عرب امارات میں متعارف کرائی گئی تھی۔

اس کے ابتدائی ایڈیشن میں آئن مورگن، شین واٹسن، راشد خان، آندرے رسل، ملنگا اور ڈیرن سیمی جیسے عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024