• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’آصف زرداری کے پاس جیل میں اے سی تو درکنار ایئر کولر بھی نہیں‘

شائع September 21, 2019
وی آئی پی کلچر کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا مرکزی نقطہ ہے—تصویر: اے پی
وی آئی پی کلچر کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا مرکزی نقطہ ہے—تصویر: اے پی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایتی سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اڈیالہ جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

چنانچہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے سیل میں جیل کے قاعدے کے مطابق کوئی ایئر کنڈیشنر یا ایئر کولر نہیں بلکہ صرف ایک پنکھا ہے۔

مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم کیے جانے کی رپورٹس کی تردید کے لیے انہوں نے آصف زرداری کے سیل کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو میڈیکل افسر کی اجازت سے اے سی فراہم کیا جائے، عدالت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل کے دورے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر چوہدری اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس کے ساتھ مہناز سعید نے جیل کی بی کلاس، خواتین جیل اور بچوں کے جیلوں کا بھی دورہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا وی آئی پی کلچر کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایجنڈے کا مرکزی نقطہ ہے اور حکومت وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کے سیاسی اثر رسوخ اور حیثیت کی وجہ سے کوئی غیر قانونی مدد یا سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات طلب

مہناز سعید نے یہ بھی کہا کہ قیدیوں کی اخلاقی تربیت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں موثر کردار ادا کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی جیلوں کی سہولیات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تا کہ ان میں بہتری کی جاسکے۔

مہناز سعید کا مزید کہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے کہ جیلوں کو قیدیوں کی بہتری کے لیے اخلاقی اور نفسیاتی تربیت کے ادارے بنایا جائے۔


یہ خبر 21 ستمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024