• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہزادہ ولیم اہلیہ سمیت اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

شائع September 20, 2019
شہزادہ ولیم اہلیہ سمیت آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے—فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم اہلیہ سمیت آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے—فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شاہی محل نے رواں برس جون میں اعلان کیا تھا کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ رواں برس کے آخر تک پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔

شاہی محل نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادہ اہلیہ سمیت پاکستان آئیں گے۔

شاہی خاندان نے شہزادے کے پاکستانی دورے کا مختصر اعلان کرتے ہوئے مزید تفصیلات بعد میں بتانے کا اعلان کیا تھا اور اب شہزادے کے دورے کی مزید تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

شاہی محل کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ آئندہ ماہ اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آغا خان کی دعوت پر آغا خان سینٹر میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آغا خان سینٹر میں ہونی والی خصوصی تقریب 2 اکتوبر کو ہوگی اور اسی تقریبات میں شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شرکت کریں گے۔

ٹوئٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کا دورہ کریں گے'

خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہوگا—فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہوگا—فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ان کے علاوہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارن وال 2006 میں پاکستان آئے تھے۔

ملکہ برطانیہ بھی 2 بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں—فوٹو: اے اسٹاک
ملکہ برطانیہ بھی 2 بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں—فوٹو: اے اسٹاک

ملکہ برطانیہ نے 1961 میں کراچی کے ایوان صدرِ میں تقریب میں شرکت کی تھی جب کہ 1997 میں انہوں نے راولپنڈی کا دورہ بھی کیا تھا اور انہوں نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کی تھی۔

شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا نے بھی پاکستانی دورہ کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا نے بھی پاکستانی دورہ کیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024