• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'قلب مومن کی کہانی بہت حد تک میرے ذاتی سفر کی عکاس ہے'

شائع September 20, 2019
ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کے بہترین اداکار شامل ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کے بہترین اداکار شامل ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

حمزہ علی عباسی اور سجل علی طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے 'الف' کے سیٹ پر لی گئیں جھلکیاں ریلیز کررہے تھے، جس کے باعث مداحوں کو اس ڈرامے کے ٹیزرز کی ریلیز کا انتظار تھا۔

اور اب آخر کار جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے 'الف' کے دو ٹیزرز جاری کردیے گئے، جسے انٹرنیٹ پر بےحد پذیرائی مل رہی ہے۔

پہلے ٹیزر میں ڈرامے کی شاندار کاسٹ کو متعارف کروایا گیا، جس میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، احسن خان، کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ، سلیم معراج اور سرمد صہبائی شامل ہیں۔

ٹیزر میں اداکار ہمایوں سعید ڈرامے کہانی سنارہے ہیں، جنہوں نے 'عشق بندے سے اور امید خدا سے رکھنے' کا پیغام بھی سنایا۔

'الف' میں حمزہ علی عباسی 'قلب مومن' نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ سجل علی 'مومنہ سلطانہ' نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں۔

احسن خان ڈرامے میں طحٰہ عبدلاعلیٰ نامی کردار نبھارہے ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا کردار رومی سے متاثر ہے۔

ڈرامے کے دوسرے ٹیزر میں حمزہ علی کے کردار کی زندگی کو دکھایا گیا جو دنیاوی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر پر حمزہ نے ان ٹیزرز کو ملنے والی داد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ پروجیکٹ مثال قائم کرے گا کہ کس طرح ٹیلی ویژن کے ذریعے لوگوں کو ان کے خدا سے جوڑا جاسکتا ہے، قلب مومن کا کردار بہت حد تک میرے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے'۔

اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں ڈرامے کے ہدایت کار نے کہا تھا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی نہایت خوبصورت ہے جو خدا سے رشتے کو بیان کرے گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024