• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ملک بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 9 ہزار تک جاپہنچی

شائع September 20, 2019
اب تک 8 ہزار 933 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے 16 افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اب تک 8 ہزار 933 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے 16 افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: ملک بھر میں رواں سال کے دوران اب تک 8 ہزار 933 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے 16 افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے چیف آف ڈیزیز سرویلنس ڈویژن ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ سندھ سے 2 ہزار 132 کیسز، پنجاب سے 2 ہزار 76، بلوچستان سے ایک ہزار 772، خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 612، وفاقی دارالحکومت سے ایک ہزار 206 اور آزاد جموں و کشمیر سے 92 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ وبا بری طرح پھیل گئی جبکہ پنجاب میں سامنے آنے والے 43 کیسز کا تعلق دیگر صوبوں سے تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 12 سو کیسز

ان کا کہنا تھا کہ 'سندھ میں زیادہ سے زیادہ 8 افراد، اسلام آباد اور بلوچستان میں 3، 3 جبکہ پنجاب سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں'۔

ڈاکٹر صفدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار اسکیم، وکیل کالونی، ڈھوکی منشی اور کوٹ جبی سے کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں موہرا نگیال اور یو سی کھرپا سے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ میں جڑواں شہر سے آنے والے نمونوں سے معلوم ہوا کہ ڈین 2 (ڈینگی وائرس کا ٹائپ 2) پھیل رہا ہے جو اس سے قبل 2017 میں بھی سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کی وزارت صحت سے ڈینگی بچاؤ ٹیمیں متحرک کرنے کی درخواست

ڈاکٹر رانا صفدر نے مزید بتایا کہ 'راولپنڈی اور اسلام آباد میں نشاندہی کیے گئے مقامات پر کارروائی کی جارہی ہے، جس میں آگاہی مہم اور قابو پانے کے لیے اقدامات شامل ہیں، اس کے تحت مچھر دانی، پانی کے برتنوں کو ڈھانپنے کے حوالے سے آگاہی، مچھروں کے انڈوں کو روکنے کے کیمیکلز، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم، مساجد سے اعلانات اور متاثرہ لوگوں کے درمیان اجلاس منعقد کرنا شامل ہے'۔

علاوہ ازیں راولپنڈی کے کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ نیم سرکاری اور نجی ہسپتالوں نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے 260 بستر فراہم کیے ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کو اسٹاف کو تربیت دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024