• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا نے 2022 میں ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دے دیا

شائع September 20, 2019 اپ ڈیٹ September 23, 2019
پاکستان نے فروری 2022 میں مکمل سیریز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے فروری 2022 میں مکمل سیریز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ہیں اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہونے کے بعد آسٹریلیا نے بھی 2022 میں دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھجوانے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے سڈنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم 2022میں ٹیم بجھوا سکتے ہیں لیکن ابھی ہمیں اس حوالے سے جلد بازی کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی

اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیون رابرٹس نے کہا کہ اس دورے کا مقصد چیزوں کو باریک بینی سے دیکھنے کے ساتھ تمام صورت حال کا مشاہدہ کرنا تھا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد آسٹریلین عہدیداروں کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا اور کیون رابرٹس کے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں سکیورٹی ماہر شان کیرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کیون رابرٹس نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیے بغیر اپنی ٹیم وہاں بجھوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دورے سے پہلے یقینی طور پر سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹس بھی مدنظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ

یاد رہے کہ فروری 2022 میں آسٹریلین ٹیم نے 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان کا مہمان بننا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024