• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماضی کی کامیاب ماڈل ونیزہ احمد کی 'عہد وفا' کے ساتھ اسکرین پر واپسی

شائع September 19, 2019
ونیزہ پاکستان کی کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ونیزہ پاکستان کی کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

آئندہ کچھ روز میں ریلیز ہونے والے ڈرامے 'عہد وفا' کے حالیہ ٹیزر کو انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کے بہت سے بہترین اداکار موجود ہیں جن میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی، احمد علی اکبر، زارا نور عباس اور علیزے شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ کی عہد وفا میں لازوال دوستی

اور اب اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ وہ ماڈل بننے جارہی ہیں جن کا ایک دور میں پاکستان کی فیشن انڈسٹری پر راج رہا ہے۔

پاکستان کی کامیاب ماڈل ونیزہ احمد جب ماڈلنگ کی فیلڈ میں موجود تھی تو ہر فوٹو شوٹ پر ان کا قبضہ رہا اور ہر فیشن شو میں وہی شو اسٹار کے طور پر سامنے آئیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے انکشاف کیا کہ وہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر کی والدہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ونیزہ کا کہنا تھا کہ 'میں اس ڈرامے میں ڈاکٹر کا کردار نبھارہی ہوں، زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی البتہ اتنا ضرور کہوں گی کہ اس ڈرامے کی کہانی محبت پر مبنی ہے، محبت اپنے دوستوں سے، اپنے ملک سے، اپنی فیملی سے اور وہ محبت، جو ایک ماں کو اپنے بچوں سے ہوتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ ڈراما الفا براوو چارلی کا سیکوئل نہیں، ہاں لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ کردار ویسے ہی ہوں گے، الفا براوو چارلی میں موجود فراز، اس ڈرامے میں بھی وہی کردار نبھارہے ہیں اور میں ان کی اہلیہ بنی ہوں، اس ڈرامے کی کہانی فراز کی فیملی پر مبنی ہے، جس میں 3 اور لڑکوں کی کہانی جڑ جائے گی، یہ چاروں دوست ایک کالج میں تعلیم حاصل کریں گے اور مستقبل میں اپنے الگ الگ کیریئرز کا انتخاب کرلیں گے'۔

اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی۔

ونیزہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے کافی عرصے سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا، ماں بننے کے بعد بہت مشکل ہوتا ہے کہ کسی پروجیکٹ کو پورا وقت دیا جاسکے، اس لیے جب مومنہ درید نے مجھے اس کردار کی آفر دی تو میں نے ان سے بے پناہ سوالات پوچھے کہ میرا کردار کیا ہوگا اور پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا'۔

View this post on Instagram

Pakistan Zindabad!!! 🇵🇰 Ehd-e-Wafa.

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

ماڈل کے مطابق 'ڈرامے میں فیملی کے درمیان محبت کو پیش کیا گیا ہے اور کہانی بھی بہت خوبصورتی سے تحریر کی گئی ہے، میں اپنی بہن کو ایک کار حادثے میں 6 ماہ پہلے کھو چکی ہوں، اس واقعے کے بعد سے میرے لیے فیملی سب سے اہم ہے'۔

ڈراما 'عہد وفا' رواں ماہ 22 ستمبر سے ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024