• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا 'جوکر' کا بھی سیکوئل بننے جارہا ہے؟

شائع September 19, 2019
فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر' ویسے تو اکتوبر میں ریلیز ہوگی تاہم وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کے بعد اس کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

رپورٹ ہیں کہ فلم کو اتنی زیادہ داد ملنے کے بعد ٹیم اس کی دوسری فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔

فلم کے سیکوئل کے حوالے سے ہدایت کار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'ابھی پہلی فلم کی ریلیز کا انتظار ہے، دوسری جوکر بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی منصوبہ زیر غور نہیں'۔

مزید پڑھیں: جرائم کی دنیا پر راج کرنے والا 'جوکر'

فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس نے مرکزی کردار نبھایا ہے جن کی پرفارمنس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی نامور فنکار موجود ہیں۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی نے پروڈیوس کیا۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ فلم بیٹ مین میں بھی جوکر کا یہ کامیاب کردار پیش کیا جاچکا ہے، فلم ڈارک نائٹ میں جوکر کا یہ منفی کردار سب کی تعریف بٹورنے میں کامیاب رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024