• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وائلڈ لائف والے 'نریندر مودی کے دوست' ہیں، رابی پیرزادہ

شائع September 18, 2019
اداکارہ کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والے سانپ ان کے دوست کے ہیں —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والے سانپ ان کے دوست کے ہیں —فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’سانپ اور اژدھوں‘ کے ساتھ بنائی گئی اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ ویڈیو اور تصاویر میں نظر آنے والے سانپ اور اژدھے ان کے اپنے نہیں۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے چند دن قبل سوشل میڈیا پر ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو ان کے گھر میں مقامی لباس میں ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک گانا بھی گایا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائلڈ لائف نے اداکارہ کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سانپ اور اژدھے‘ ساتھ رکھنے پر رابی پیرزادہ پر جیل کی تلوار لٹکنے لگی

عدالت نے وائلڈ لائف کو اداکارہ کے گھر کی تلاشی کی اجازت دیتے ہوئے رابی پیرزادہ کو نوٹس بھی جاری کیا تھا اور انہیں 27 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

تاہم اداکارہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے ان سے رابطہ کیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ اکیلی کشمیر کی جنگ لڑ رہی ہیں —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق وہ اکیلی کشمیر کی جنگ لڑ رہی ہیں —فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ویڈیو اور تصاویر میں دکھائی دینے والے ’سانپ اور اژدھے‘ ان کے اپنے نہیں بلکہ وہ ان کے دوست کے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے خلاف جھوٹی مہم چلانے پر وائلڈ لائف کے عہدیداروں کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام نہاد دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سے دوستی نبھانے کی وجہ سے ان پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے کبھی بھی کسی نے ہراساں نہیں کیا، رابی پیرزادہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جنگ لڑ رہی ہیں کیونکہ پاکستانی حکومت اس ضمن میں کچھ نہیں کر رہی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگلی حیات اور جانوروں سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی انہیں وائلڈ لائف کے عہدیداروں کا خوف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس کوئی جانور، سانپ یا اژدھا نہیں اور جن کے ساتھ انہوں نے ویڈیوز بنائیں وہ ان کے دوست کے سانپ اور اژدھے تھے۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ وائلڈ لائف والے نریندر مودی کے نام نہاد دوست ہیں —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے الزام لگایا کہ وائلڈ لائف والے نریندر مودی کے نام نہاد دوست ہیں —فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024