• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

شائع September 17, 2019
فردوس عاشق اعوان کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بینچز کو بھیجے جائیں گے—فوٹو: ڈان نیوز
فردوس عاشق اعوان کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بینچز کو بھیجے جائیں گے—فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بینچز کو بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بھارت سے تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی

علاوہ ازیں معاون خصوصی نے کہا کہ ’وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے مجوزہ دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر امریکا جارہے ہیں اور انہوں نے خطے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسپیشل میڈیا ٹربیونل کے قیام کا فیصلہ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور وزیراعظم میڈیا کی آزادی پر ریقین رکھتے ہیں، اس لیے حکومت ’اسپیشل میڈیا ٹربیونل‘ بنائے گی جس میں بشمول حکومت تمام اسٹیک ہولڈز کا احتساب ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹریبونل کو اختیار حاصل ہوگا کہ شکایت پر میرا، آپ کا اور صحافتی اداروں کے مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈز کا احتساب کر سکے‘۔

مزیدپڑھیں: ’میڈیا بحران‘ کے باوجود 58 نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس بھاری قیمت میں نیلام

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شکایت پیمرا کے ’شکایت کونسل‘ سے نکل کر میڈیا ٹریبونل میں منقتل ہوجائیں گئی، میڈیا ٹریبونل نئی اور زیر التوا شکایات یا مقدمات کا جائزہ لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسپیشل میڈیا ٹریبونل کی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی اور ٹریبونل 90 دن کے اندر شکایت کا ازالہ کرے گا‘۔

’مریم نواز تاحال سزا یافتہ ہیں‘

معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چینلج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ای سی پی نے مریم نواز کے مسلم لیگ (ن) میں پارٹی عہدے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا اور انہیں پارٹی میں نائب صدر کے لیے اہل قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر برقرار، پی ٹی آئی کی درخواست خارج

فردوس عاشق اعوان نے ذوالفقار احمد بھٹہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تاحال سزا یافتہ ہیں اور اسی بنیاد پر ان کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خواجہ سراؤں کے لیے صحت کارڈ

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیر صحت کی سفارش پر کابینہ نے خواجہ سراؤں کے لیے بھی صحت کارڈ کے اجزا کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معذور افراد کی طرح انہیں بھی خصوصی صحت کارڈ ملے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں موجود خواجہ سراؤں سے متعلق ابتدائی معلومات جمع کرنا شروع کردی تاہم اس ضمن میں نادرا سے مدد لی جائے گی۔

اولڈ ایج ہوم ’مسکن‘ کے قیام کا فیصلہ

فردوس عاشق اعوان نے بتایا وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کابینہ میں تجویز پیش کی گئی کہ ضلعی سطح پر ’مسکن‘ کے نام سے اولڈ ایج ہوم قیام کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تجویزکو کابینہ میں پزیرآّئی ملی اور وزیراعظم عمران خان نے وزیر احساس پروگرام کو ہدایت کی وہ اولڈ ایج ہوم ’مسکن‘ کے قیام کے لیے ترجیحات تشکیل دیں۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اولڈ ایج ہوم ’مسکن‘ کے لیے ایک ہیلپ لائن ہوگی جسے تمام پریس کلب سے منسلک کیا جائےگا۔

کابینہ کے دیگر فیصلے اور منظوریاں

  • نوجونواں میں نشے کی روک تھام کے لیے 244 بحال مرکز قائم کیے جائیں گے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کرنے والوں کے لیے ویزا میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

  • کابینہ نے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی۔

  • وزیراعظم نے مختلف وزراتوں میں خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پر کرنے کی ہدایت کی۔

  • کیڈر اور نان کیڈر ملازمین کی ترتیب کے لیے مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی۔

  • کابینہ نے نئی گاڑیوں پر پریمیم کے خاتمے کی منظوری دی۔

  • پمز اصلاحات ایکٹ کے مسودے کی مںظوری دی گئی۔

  • ریلوے بورڈ میں پرائیوٹ ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

  • وزیراعظم نے ملک بھر میں سرکاری زمینوں کے حوالے سے اعداد وشمار اکٹھا کرنے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024