• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لگ بھگ سو فیصد فرنٹ اسکرین والا 'مستقبل' کا اسمارٹ فون

شائع September 16, 2019
ویوو نیکس 3 — فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
ویوو نیکس 3 — فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

کئی ماہ کی لیکس اور ٹیزرز کے بعد ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون نیکس 3 متعارف کرادیا ہے جو کہ 5 جی سپورٹ سے لیس دنیا کا پہلا فون ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 99.6 فیصد ہے۔

واٹر فال فل ویو او ایل ای ڈی ڈسپلے کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے فرنٹ پر اسکرین سو فیصد سے محض 0.4 فیصد ہی کم ہے۔

6.89 انچ کی 1080p اسکرین میں خم فون کے سائیڈ میں آخر تک گئے ہوئے ہیں اور یہ بٹن لیس فون بھی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کے لیے ورچوئل بٹن ٹچ سنس کے نام سے دیئے گئے ہیں جو کہ ہیپٹک فیڈبیک سسٹم پر کام کریں گے جو اس کمپنی کے رواں سال کے شروع میں متعارف کرائے کانسیپٹ فون اپیکس 2019 سے ملتا جلتا سسٹم ہے۔

کمپنی نے اسے مستقبل کا فون قرار دیا ہے جسے 4 جی اور 5 جی ورژن میں پیش کیا جارہا ہے اور دونوں میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر دیا جائے گا جبکہ فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ویپر چیمبر کولنگ سسٹم استعمال ہوگا۔

اس میں 8 سے 12 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری سپر فلیش چارج 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جارہی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس کے بیک پر گول دائرے جسے کمپنی نے لونر رنگ کا نام دیا ہے، میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جن میں سے ایک 64 میگا پکسل پرائمری کیمرا ہے، دوسرا 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ جبکہ تیسرا 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔

سیلفی کے لیے پوپ اپ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت یا فروکت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، بس یہ بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں یہ فون ایشیا پیسیفک، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024