• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میں پاکستان سے کچھ نہیں مانگتا: کامیاب باکسر محمد وسیم کا قوم سے شکوہ

شائع September 16, 2019 اپ ڈیٹ September 21, 2019
محمد وسیم نے 13 ستمبر کو اعزاز حاصل کیا—فوٹو: ریڈیو پاکستان
محمد وسیم نے 13 ستمبر کو اعزاز حاصل کیا—فوٹو: ریڈیو پاکستان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فتح کے بعد وطن واپسی پر استقبال نہ ہونے پر قوم سے شکوہ کیا۔

محمد وسیم 3 دن قبل 13 ستمبر کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلپائنی باکسر کو شکست دے کر چیمپیئن بننے تھے۔

محمد وسیم نے فائنل میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

محمد وسیم نے باکسنگ چیمپیئن جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا۔

محمد وسیم باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد 15 ستمبر کو وطن پہنچے تھے، جہاں باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت کسی اعلیٰ عہدیدار نے ان کا استقبال نہیں کیا تھا اور انہیں اعزاز جیتنے کے باوجود کرائے کی ٹیکسی پر گھر روانہ ہونا پڑا تھا۔

ملک کا نام روشن کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے باوجود اپنا استقبال نہ ہونے پر محمد وسیم دلبرداشتہ ہوگئے اور انہوں نے ایک شکایتی ٹوئٹ کردیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے فائٹ نہیں لڑی بلکہ انہوں نے یہ فائٹ اس لیے لڑی کہ دنیا بھر میں پاکستان کا شاندار استقبال ہو‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے ہر فائٹ اور ہر ٹوئر سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ایسے مواقع انہیں یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہیں۔

محمد وسیم کی جانب سے شکایتی ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی افراد نے انہیں جواب دیا اور ان سے معذرت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف باؤلر وسیم اکرم نے بھی انہیں جواب دیا اور ان سے پورے پاکستان کی جانب سے معذرت کی۔

وسیم اکرم نے باکسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ملک اور قوم کے ہیرو ہیں اور اگلی مرتبہ وہ خود انہیں ایئرپورٹ پر لینے آئیں گے۔

وسیم اکرم کی طرح کرکٹر محمد حفیظ نے بھی محمد وسیم کے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

محمد حفیظ نے ان کے لیے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کے لیے فخر ہیں اور قوم ان کی عزت کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024