• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسرائیل نے انتخابات سے 2 روز قبل نئی آبادکاریاں منظور کرلیں

شائع September 16, 2019
یہ اعلان نتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔ — اے ایف پی/فائل فوٹو
یہ اعلان نتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔ — اے ایف پی/فائل فوٹو

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی آبادکاریاں منظور کرلیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گانٹز اتوار کی شام کو آخری ریلیوں کے ذریعے اپنے حامیوں کو اکٹھا کر رہے تھے۔

اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل پر اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے حالیہ دنوں میں کئی اعلانات کیے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز وادی اردن میں ہونے والے کابینہ اجلاس نے اردن کے علاقے میووت ییریچو میں نو آبادکاریاں منظور کیں۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان

بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام آباد کاریاں غیر قانونی ہیں تاہم اسرائیل جنہیں وہ منظور کرچکا ہے اور جنہیں اس نے اب تک منظور نہیں کیا ہے، میں فرق کرتا ہے۔

حالیہ منظوری نیتن یاہو کی اردن کے علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جو مغربی کنارے کا ایک تہائی حصہ ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 'پارلیمنٹ نے میووت یریچو کو تعمیر کرنے کی تحریک منظور کرلی ہے'۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینا نے کابینہ کے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو تمام سیاسی مراحل کی بنیادیں تباہ کرنے سے روکنے کا کہا۔

اسرائیلی نو آبادکاری کی مخالف این جی او، 'پیس ناؤ' کا کہنا تھا کہ 'حکومت فلسطینیوں سے تنازع کے خاتمے کے 2 ریاستی معاہدے کو توڑ رہی ہے'۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے مغربی کنارے کی آبادکاریوں کو علیحدہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

فلسطینیوں کے ہمراہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے بھی وادی اردن کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے نیتن یاہو کے اعلان کی مذمت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پرچم کی توہین پر اردن سے وضاحت طلب

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وادی اردن کو ضم کرنے میں فلسطین کے شہر شامل نہیں ہوں گے تاہم وہ اسرائیلی حدود کے اندر آجائیں گے۔

انتخابات میں نیتن یاہو اور سابق فوجی سربراہ بینی گانٹز اور ان کے بلو اینڈ وائٹ سینٹرسٹ اتحاد کے درمیان کڑا مقابلہ ہے اور دائیں بازو کے قوم پرستوں کے ووٹ اس میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

4 لاکھ اسرائیلی مغربی کنارے میں 26 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ آباد ہیں۔

ان نو آباد کاریوں کو امن میں رکاوٹ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ایسی زمین پر بنی ہیں جسے فلسطین اپنی ریاست سمجھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024