• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

نادیہ حسین ولن بننے کو تیار

شائع September 14, 2019
نادیہ حسین کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
نادیہ حسین کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے بیوٹی پارلر کے بزنس میں اس حد تک مصروف ہیں کہ وہ طویل عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرینز پر کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بنی۔

لیکن اب اداکارہ بہت جلد ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی ہدایات حسیب علی دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نادیہ حسین اس ڈرامے میں ولن کا منفی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ 'میں ایک منفی کردار نبھانے جارہی ہوں، اس ڈرامے میں سویرا ندیم اور ان کی بیٹی کنزہ ہاشمی بھی موجود ہیں، میں سویرا کی بھابی کا کردار نبھارہی ہوں اور اختر حسنین میرے شوہر بنے ہیں'۔

اداکارہ نے نہ تو ڈرامے کی بہت زیادہ تفصیل بتائی بلکہ اس کا نام بتانے سے بھی گریز کیا۔

البتہ انہوں نے کہا کہ 'اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر مبنی ہے جہاں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مالی پریشانیوں کا بھی سامنا ہوتا ہے، جبکہ گھریلو سیاست بھی اس ڈرامے کی کہانی کا اہم حصہ ہے'۔

ویسے تو ہر ڈرامے میں ایک منفی کردار ہوتا ہے البتہ نادیہ حسین کو امید ہے کہ لوگ ان کے منفی کردار کے انجام سے سبق ضرور سیکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے کہ جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کریں اور بہتر بن سکیں، شاید وہ یہ سمجھ سکیں کہ میرے جیسے کردار سے وہ دوسروں کو کتنی تکلیف دیتے ہیں'۔

ویسے تو اب تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا البتہ نادیہ حسین کو امید ہے کہ یہ رواں سال دسمبر میں سامنے آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024