• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

صبا قمر کی 'چیخ' کے بعد 'کملی'

شائع September 14, 2019
صبا قمر کی اگلی فلم عید پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
صبا قمر کی اگلی فلم عید پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

صبا قمر کا شمار پاکستان کی ان بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے ہر پروجیکٹ کے ساتھ مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کا آخری ریلیز ڈرامہ 'چیخ' ایسے ہی ایک پروجیکٹ کی مثال ہے، جس میں صبا قمر نے ایک ایسی عورت کا کردار نبھایا جو اپنی دوست کے قتل کا بدلہ لیتے لیتے اپنا سب کچھ ہار جاتی ہے۔

اور اب اداکارہ اپنے ایک اور نئے پروجیکٹ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر نہیں بلکہ سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

صبا قمر اس وقت سرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والی فلم 'کملی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز اگلے سال عید پر متوقع ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے صبا قمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'اس فلم میں میرا کردار ان تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جو میں نے اب تک نبھائے، یہ کردار میرے دل سے بےحد قریب ہے لیکن اس کے لیے مجھے بےحد محنت کرنی پڑ رہی ہے، جسمانی طور پر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے فلم کے لیے ہر روز ورک شاپ بھی جانا پڑتا، میں نے ایسا کردار اپنے کیریئر میں اب تک نہیں کیا، کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے'۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'میرے لیے کملی، ہندی میڈیم سے زیادہ بڑی فلم ہے'۔

یاد رہے کہ صبا قمر 2017 کی بولی وڈ فلم 'ہندی میڈیم' کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

فلم 'کملی' کی کہانی فاطمہ ستار اور سرمد کھوسٹ نے تحریر کی، جبکہ سرمد اس فلم کی پروڈکشن بھی کررہے ہیں۔

صبا قمر کی آخری پاکستانی فلم 'لاہور سے آگے' تھی جو کہ 2016 میں سامنے آئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024