• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

شائع September 11, 2019 اپ ڈیٹ September 12, 2019
پاک فوج میں رواں برس اپریل میں ترقیاں ہوئی تھیں—فوٹو:آئی ایس پی آر
پاک فوج میں رواں برس اپریل میں ترقیاں ہوئی تھیں—فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 4 جنرل افسران کو میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 12 اپریل کو پاک فوج کے افسران کی ترقیاں ہوئی تھیں جن میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

بعد ازاں 16 جون کو لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں سال 3 اپریل کو آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز سمیت 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

پاک فوج کے 6 جنرل افسران کو ستمبر 2018 میں میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ان میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 19 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں 3 سال دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

مزیدپڑھیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال کے تناظر میں کیا گیا۔

پاکستان کی سول حکومت کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

ان سے قبل سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی اور اس وقت ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024