• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک بھر میں 2 روز تک موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

شائع September 9, 2019
وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادی گئیں—تصویر: شٹراسٹاک
وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادی گئیں—تصویر: شٹراسٹاک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شہروں کے مخصوص علاقوں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گی۔

حالانکہ پی ٹی اے نے موبائل فون سروسز کی بندش کے اوقات اور دورانیے کی تصدیق نہیں کی تاہم توقع ہے کہ جن علاقوں سے محرم الحرام کے جلوس گزرتے ہیں وہاں صبح سے لے کر شام 6 بجے تک موبائل سروس بند ہوگی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

علاقوں کے نام بتائے بنا ان کا کہنا تھا کہ جلوس میں عزاداروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے تمام شہروں کے ان علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی جن کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ یا پولیس نے کی ہو۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی ہدایات پی ٹی اے کو بھجوادی گئیں جو تمام موبائل آپریٹر کی جانب سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

پی ٹی اے کے ایک عہدیدار مطابق ماضی میں موبائل فون سروسز کی بندش کی ہدایات آخری لمحات میں جاری کی جاتی تھیں تا کہ زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق سیکٹر-6، سیکٹر-7، بلیو ایریا، آئی-10 اور خیابانِ سرسید راوالپنڈی میں پیر اور منگل کے روز موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ عاشورہ کے دوران سیکٹر جی-9 اور جی-10 کے ساتھ ساتھ بری امام کے علاقوں میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے متعلقہ حکام پورے شہر کے تمام علاقوں کے بجائے ان مخصوص علاقوں میں موبائل سروسز معطل کرتے ہیں جہاں سے محرم الحرام کے جلوس کا گزر ہوتا ہے۔


یہ خبر 9 ستمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024