• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب آپ کا چشمہ سنیما کا کام بھی کرے گا

شائع September 9, 2019
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ

چینی کمپنی ٹی سی ایل نے کانسیپٹ اسمارٹ گلاس متعارف کرایا ہے جو کہ ہوم تھیٹر کی طرح کام کرتا ہے۔

جی ہاں اس اسمارٹ گلاس میں 2 او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے گئے ہیں جو آنکھوں کے سامنے ایسا احساس دلاتے ہیں کہ آپ کسی سنیما میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اسے متعارف کرایا گیا اور سونی، گوگل یا دیگر کمپنیوں کے برعکس ٹی سی ایل نے اپنے اسمارٹ گلاس کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا ہے جس میں اسپیکر کمانی میں نصب ہیں۔

یو ایس بی سی کی مدد سے اسے اسمارٹ فون (فی الحال ٹی سی ایل فون) سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے اور اسے چلتے پھرتے نہیں بلکہ آرام سے بیٹھ کر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، یا ٹرین میں سفر کے دوران ہوم تھیٹر کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

آنکھوں کے سامنے موجود 2 ڈسپلے اتنے بڑے ہیں کہ فلم دیکھتے ہوئے سنیما کا احساس تو ہوتا ہی، مگر آنکھوں کے سامنے منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دماغ کو یہ دھوکا دینے کے لیے کہ آپ 100 انچ اسکرین پر فلم دیکھ رہے ہیں، یہ ڈیوائس بہترین کام کرتی ہے، بالکل ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی چھوٹے کمرے میں نہیں بلکہ ملٹی پلیکس سنیما میں موجود ہیں۔

ڈسپلے کے گرد موجود ٹرانسپیرنٹ ہالہ صارف کے تحفظ اور آس پاس کے حالات سے آگاہی کے لیے دیا گیا جبکہ ڈیوائس کو چلانے کے لیے سر کو حرکت دینا کافی ہوتا ہے تاہم اسمارٹ فون کو بھی کنٹرولر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کمپنی نے اپنا پروٹوٹائپ فولڈنگ فون بھی پیش کیا جو آئندہ سال کسی وقت باقاعدہ متعارف کرایا جائے گا۔

7.2 انچ کے فولڈ ایبل ٹیبلیٹ ڈسپلے والے اس کاسنیپٹ فون میں باہر کی جانب سیکنڈری ڈسپلے نہیں دیا گیا جبکہ 2 کے امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کو 2 لاکھ بار فولڈ کیا جاسکتا ہے تاہم باضابطہ ماڈل میں اسے مزید بہتر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024