• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کی 'نئی ڈاکومینٹری'

شائع September 8, 2019 اپ ڈیٹ September 9, 2019

پاک بحریہ نے یومِ بحریہ پر نیوی کی صلاحیتوں پر مشتمل ڈاکومینٹری ’ضربِ آب‘ جاری کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری یومِ بحریہ (8 ستمبر) کی مناسبت سے جاری کی گئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ ڈاکومینٹری بحریہ دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورسز پر بنائی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضربِ آب اسپیشل فورسز اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: جب پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کا جہاز تباہ کیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرینز اور اسپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں۔

ڈاکومینٹری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں ’آپریشن سومنات‘ کا ذکر کیا گیا ہے جو 1965 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ ’بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کے لیے ’دوارکا ریڈار اسٹیشن‘ کا تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ‘اس آپریشن کا دوسرا مقصد بندرگاہوں میں موجود بھارتی بحریہ کو ہاربر سے باہر نکلنے پر مجبور کرنا تھا تاکہ وہ آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دستاویزات میں بتایا گیا کہ ’دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا‘۔

ڈاکومنٹری میں کہا گیا کہ ‘دوارکا آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے سے کی جا رہی تھی‘۔

نئی ڈاکومنٹری کے مطابق پاکستان نیوی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دوارکا کی بندرگاہ کو مکمل طور پر تباہ کرکے بھارتی فضائیہ کے حملوں کو غیر موثر بنادیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024