• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ میں خاموشی سے انتہائی کارآمد فیچر کا اضافہ

شائع September 7, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اکثر اپنے دوستوں سے واٹس ایپ آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے بات کرنے کے عادی ہیں؟

اگر ہاں تو اب آپ کو اس کام کے لیے واٹس ایپ اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں بس گوگل اسسٹنٹ سے مدد لیں۔

اس وقت گوگل اسسٹنٹ مختلف سروسز جیسے فیس بک میسنجر، ٹیلیگرام، واٹس ایپ اور ایس ایم ایس ایپ میں تحریری پیغام بھیجنے میں مدد دیتا ہے مگر جہاں تک ویڈیو یا آڈیو کال کی بات ہے تو ایسا ممکن نہیں۔

مگر اب کم از کم واٹس ایپ پر آپ اپنے اسمارٹ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو آڈیو یا ویڈیو کال کا کہہ سکتے ہیں۔

بس یہ کہنے کی ضرورت ہے ' ہے گوگل واٹس ایپ ویڈیو ڈان (دوست کا نام) یا ہے گوگل واٹس ایپ کال ڈان'۔

اس سے قبل گوگل اسسٹنٹ پر آڈیو کال صرف نیٹ ورک ڈائلر پر ہی ممکن تھی جبکہ ویڈیو کال بھی گوگل کے اپنی ہینگ آﺅ یا ڈو سروس میں کی جاسکتی تھی۔

مگر واٹس ایپ کے اضافے سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے لیے واٹس ایپ پر کسی سے بھی رابطہ کرنا بہت آسان بنادیا ہے۔

گوگل نے واٹس ایپ کے لیے اس اضافے کا اعلان آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران کیا اور فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔

ویسے کیا آپ اس میں چھپے ایک ایسے کارآمد فیچر سے واقف ہیں جس کی بدولت آپ انگلیوں کو زحمت دیئے بغیر بھی میسج لکھ کر بھیج سکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس میں آپ کی آواز ہی ٹائپنگ کا کام کرتی ہے۔

واٹس ایپ ڈیٹیکٹ نامی اس فیچر میں آپ کو پیغام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زبان سے مدد لیں اور بس، مگر ہاں آپ کو سینڈ بٹن ضرور دبانا ہوگا۔

یہ فیچر گوگل اسسٹنٹ اور ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری میں بھی دستیاب ہے مگر اب واٹس ایپ نے اسے اپنی ایپ میں بلٹ ان کردیا ہے۔

اس کی بدولت صارفین براہ راست اپنا پیغام ایپ میں ایک نئے مائیک آئیکون کی بدولت لکھوا سکتے ہیں جو کہ کی بورڈ میں موجود ہوتا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اس کانٹیکٹ کی چیٹ ونڈو کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔

اب کی بورڈ اوپن کریں جو کہ واٹس ایپ میسج ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہاں دائیں جانب بلیک مائیک آئیکون نظر آئے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم اگر آپ اس نئی سروس کو آزما رہے ہیں اور یہ کام نہیں کررہی، تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ یہ آئندہ چند دنوں یا ہفتوں تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ پیغام رومن اردو میں بھی لگ بھگ درست ہی ٹائپ ہوگا جبکہ انگلش میں تو کوئی مسئلہ نہیں، اسی طرح کوما، ? اور فل اسٹاپ کے لیے بس ان کے الفاظ بول دیں، وہ خود آجائیں گے۔

ویسے پیغام بول کر لکھوانے کے بعد آپ اس کا جائزہ لے کر غلطی خود ٹھیک کرسکتے ہیں، جس کے بعد اسے بھیج دیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024