• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

فلیگ شپ فونز کی ٹکر کا سستا اسمارٹ فون

شائع September 7, 2019
موٹرولا ون زوم — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹرولا ون زوم — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون ون زوم متعارف کرایا ہے جو کہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فونز کی ٹکر کا ہے مگر اس کی قیمت بہت کم ہے۔

جرمنی میں جاری آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران موٹرولا کی جانب سے اس فون کو متعارف کرایا گیا جو کہ کمپنی کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون بھی ہے۔

اس میں 6.4 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں یو شکل کا نوچ موجود ہے۔

اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ ٹربو پاور چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جو کمپنی کے بقول 2 دن تک چل سکتی ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر،4 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج، یو ایس بی سی پورٹ، ہیڈ فون جیک، اسپلیش ریزیزٹنٹ، اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔

مگر اس کی سب سے خاص بات بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہی ہے۔

اس کا پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس اور نائٹ ویژن موڈ دیا گیا ہے، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس میں 3 ایکس آپٹیکل جبکہ 10 ایکس ہائیبرڈ زوم موجود ہے۔

تیسرا کیمرا 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس ہے جو کہ 117 ڈگری تک کا منظر لے سکتا ہے جبکہ 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دھندلے پس منظر والی تصاویر کا معیار بہتر بنانے میں دیتا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 4 کے الٹرا ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ فون پہلے یورپ میں 450 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Sep 07, 2019 05:38pm
70 ہزار کا سستا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024