• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کی دنگ کردینے والی 'جادوئی الماری'

شائع September 6, 2019
سام سنگ کی یہ الماری حیران کردینے والی ہے — فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
سام سنگ کی یہ الماری حیران کردینے والی ہے — فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

اگر تو آپ کو کپڑے دھونے میں تکلیف ہوتی ہے تو اب یہ کوئی مسئلہ نہیں درحقیقت آپ کی 'الماری' ہی اب یہ کام کرے گی۔

جی ہاں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کو ویسے تو اسمار ٹ فونز، ٹیلی ویژن یا فریج وغیرہ کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے مگر اس کی نئی ڈیوائس کسی جادو سے کم نہیں۔

آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران سام سنگ نے ایک الماری ائیر ڈریسر متعارف کرائی ہے جو کپڑوں کو سرف یا دیگر کیمیکلز کے بغیر ہی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خراب استری کو بھی درست کرسکتی ہے۔

یہ بنیادی طور پر ایل جی اسٹائلر سے ملتی جلتی الماری ہے جو گھر میں کپڑوں کی ڈرائی کلیننگ میں مدد دیتی ہے۔

بس اپنے کپڑوں کو اس الماری کے اندر لٹکائیں اور پھر اسٹیمنگ یا ہیٹنگ سسٹم سے ان کو صاف کرلیں۔

ایل جی کی ایسی الماری کی قیمت 2 ہزار ڈالرز ہے مگر سام سنگ نے فی الحال ائیر ڈریسر کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

مگر ڈیزائن کے لحاظ سے یہ ایل جی اسٹائلر سے ملتی جلتی ہے تو امکان ہے کہ قیمت بھی اس کے قریب ہی ہوگی۔

ائیر ڈریسر میں ایک جیٹ ائیر سسٹم اور ائیر ہینگرز سپورٹ موجود ہے جو کپڑوں میں جمع ہونے والی گرد کو تیز ہوا کے ذریعے نکال دیتے ہیں، جبکہ جیٹ اسٹیم سسٹم کپڑوں کی صفائی کا کام کرکے ڈرائی کلین کردیتا ہے۔

اس الماری میں ایک ایسا فلٹر بھی ہے جو کپڑوں میں موجود بو کو ختم کرکے انہیں خوشبودار بناتا ہے۔

اسے سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر ایسا کب ہوگا، فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024