• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کے 2 مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف

شائع September 6, 2019
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے اپنے 2 مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

نوکیا 7.2 اور نوکیا 6.2 کو گزشتہ روز جرمن شہر برلن میں جاری آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

دیکھنے میں یہ دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہیں تاہم فیچرز اور کیمروں کے لحاظ سے نوکیا 7.2 زیادہ بہتر ہے۔

نوکیا 7.2 میں 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ اور ایچ ڈی آر 10 سپورٹ موجود ہے۔

اس کے علاوہ اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں، اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے ایک 48 میگا پکسل مین کیمرا، دوسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور تیسرا میگا پکسل ڈیپتھ سنسر۔

سیلفی کے لیے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ عام استعمال میں اسے 2 دن تک آرام سے چلایا جاسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں نوکیا 6.2 میں بھی 6.3 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر، 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہیں۔

اس کے بیک پر بھی 3 کیمرے دیئے گئے ہیں مگر اس کا مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی دونوں کیمرے 7,2 جیسے ہی ہیں، فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

دونوں فونزمیں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ہوگا مگر جلد اینڈرائیڈ 10 کو اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

نوکیا 7.2 کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل رواں ماہ یورپ میں 300 یورو (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ نوکیا 6.2 کا تھری جی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 200 یورو (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024