• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’اسکارلٹ جانسن کو جنسی ہراساں کرنے والے مرد پہچاننے میں وقت لگے گا‘

شائع September 6, 2019
ڈیلان فارو کو ووڈی ایلن اپنی سوتیلی بیٹی قرار دیتے تھے—فوٹو: ریکس
ڈیلان فارو کو ووڈی ایلن اپنی سوتیلی بیٹی قرار دیتے تھے—فوٹو: ریکس

ہولی وڈ کے معروف ہدایت کار 84 سالہ ووڈی ایلن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی ان کی سوتیلی بیٹی 34 سالہ اداکارہ ڈیلان فارو نے کہا ہے کہ اسکارلٹ جانسن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مرد حضرات کی پہچان نہیں ہے۔

ڈیلان فارو نے یہ بیان اسکارلٹ جانسن کی جانب سے ہدایت کار کی حمایت میں دیئے گئے بیان کے ایک دن بعد دیا۔

اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ووڈی ایلن بے قصور ہیں، کیوں کہ ان پر گزشتہ 20 سال سے جنسی ہراساں کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، تاہم وہ ثابت نہیں ہوسکے۔

اسکارلٹ جانسن نے ہولی وڈ رپورٹر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ووڈی ایلن کو قابل بھروسہ شخص قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ان جیسا بہترین اور ذمہ دار شخص نہیں دیکھا۔

اسکارلٹ جانسن نے ووڈی ایلن پر لگائے گئے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاحال ہدایت کار کے خلاف فوجداری الزامات کے تحت جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات سچے نہیں۔

انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں ووڈی ایلن پر یقین ہے اور وہ ان کا بے حد احترام کرتی ہیں۔

اسکارلٹ جانسن کے اس بیان کے بعد ووڈی ایلن پر الزام لگانے والی ان کی سوتیلی بیٹی نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ڈیلان فارو نے اسکارلٹ جانسن کے بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مرد حضرات کو سمجھنے میں وقت لگے گا۔

ڈیلان فارو نے کہا کہ اگر گزشتہ 2 سال میں ہم خواتین نے کچھ نہیں سیکھا تو ہمیں واقعے بھی خواتین کو جنسی طور ہراساں کرنے والے مرد حضرات کی بے گناہی پر یقین کرنا چاہیے، کیوں کہ وہ خود کو بے قصور قرار دینے کے لیے روتے رہتے ہیں۔

ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا —فائل فوٹو: انسائڈر
ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا —فائل فوٹو: انسائڈر

ڈیلان فارو کے مطابق اسکارلٹ جانسن کو جنسی استحصال کرنے والے مرد حضرات کو سمجھنے اور چیمپیئن بننے میں وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ ڈیلان فارو کی والدہ اداکارہ میا فارو نے پہلی بار فلم ساز ووڈی ایلن پر 1992 میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد فلم ساز پر مقدمہ بھی چلا تھا لیکن بعد ازاں وہ مقدمہ ختم کردیا گیا تھا۔

تاہم ڈیلان فارو نے 2014 میں ایک مرتبہ پھر ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ فلم ساز نے ان کے جسم کے مخصوص حصوں کو نازیبا انداز میں چھوا تھا اور ان کے ان ہی الزامات کی وجہ سے 2018 میں ووڈی ایلن پر تنقید کی جانے لگی اور فلم بنانے والی کمپنی ’ایمازون‘ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ووڈی ایلن نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

یہ واقعہ 1992 میں اس وقت پیش آیا تھا جب ووڈی ایلن اپنی دیرینہ دوست اداکارہ میا فارو سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، تاہم وہ گھر پر نہیں تھیں اور انہوں نے ان کے گھر میں موجود 7 سالہ بچی ڈیلان فارو کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ڈیلان فارو کو ووڈی ایلن اپنی سوتیلی بچی قرار دیتے رہے تھے اور ان کے اداکارہ میا فارو سے 12 سال تک تعلقات قائم رہے تھے۔

ووڈی ایلن پر اسی کیس کی وجہ سے تنقید بھی کی جاتی رہی ہے اور کئی اداکاراؤں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کیا تھا، تاہم ہدایت کار پر سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تاحال ثابت نہیں ہوا۔

گزشتہ 2 سال سے ووڈی ایلن پر کئی اداکارائیں اور فلمی شخصیات تنقید کر چکی ہیں، تاہم اسکارلٹ جانسن نے ان کی حمایت کرکے سب کو حیران کردیا۔

اسکارلٹ جانسن ماضی میں ووڈی ایلن کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور انہیں کامیاب اداکارہ بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔

اسکارلٹ جانسن ماضی میں ووڈی ایلن کے قریب رہ چکی ہیں—فوٹو: انٹرٹینمینٹ ٹونائٹ
اسکارلٹ جانسن ماضی میں ووڈی ایلن کے قریب رہ چکی ہیں—فوٹو: انٹرٹینمینٹ ٹونائٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024