• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

‘بریگزٹ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہے کھائی میں گر کر مر جاؤں‘

شائع September 6, 2019
بورس جانسن نے استعفے سے متعلق سوال کو نظر انداز کردیا—فوٹو: دی گارجین
بورس جانسن نے استعفے سے متعلق سوال کو نظر انداز کردیا—فوٹو: دی گارجین

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے معاہدے کی تاریخ میں توسیع مانگنے سے بہتر ہے کہ میں کھائی میں گر کر مر جاؤں۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق یارکشائر میں پولیس ریکروٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے پولیس کو سیاسی بنادیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کو ’بریگزٹ حکمت عملی‘ پر پھر شکست کا سامنا

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم میں ملبوس افسران کو پس منظر میں استعمال کرکے ڈاؤننگ اسٹریٹ سے خاصی جانبدارانہ تقریر کی گئی۔

بورس جانسن نے بریگزٹ میں توسیع کے معاملے پر استعفیٰ دینے سے متعلق سوال نظر انداز کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ یورپی یونین کے بارے میں آمادہ نہیں، مجھے افسوس ہے کہ ملک کو متحد کرنے کے لیے کچھ ٹھیک کرنا پڑے گا اور یہ ہی حقیقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے منسلک ہونے پر ملک کو ماہانہ ایک ارب پاؤنڈ کا خسارہ ہوتا ہے تاہم بریگزٹ کے معاملے پر عوام مسائل پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے وزیر اعظم کی دوڑ، پہلے مرحلے میں بورس جانسن کامیاب

صحافیوں کے سوالات کی بوچھاڑ میں وزیراعظم متعدد مرتبہ پریشان ہوئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایک خاتون ریکروٹ نیم بیہوش ہوگئیں۔

جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے سوال و جواب کا سلسلہ بند کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جب حکمراں کنزرویٹو پارٹی کے کچھ باغی ارکان اور حزب اختلاف نے قانون منظور کر دیا جس کے تحت وزیر اعظم بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار نہیں کر سکیں گے۔

دارالعوام میں بریگزٹ کی حمایت میں 299 جبکہ معاہدے کے بغیر بریگزٹ کے خلاف 327 ووٹ ملے تھے۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کا جذباتی انداز میں مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم کو مذکورہ ناکامی پر بریگزٹ معاہدے کو مزید 3 ماہ کی توسیع ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اگلے مرحلے میں ہاؤس آف لارڈز بل کا جائزہ لے گا تاہم بل کی منظوری میں چند دن ہی باقی بچے ہیں کیونکہ بورس جانسن اگلے ہفتے پارلیمنٹ معطل کر دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025