• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کوئٹہ: یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

شائع September 5, 2019
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا پہلا دھماکا خزائی چوک کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہوا۔

دھماکے کے بعد جیسے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور میڈیا کے نمائندے وہاں جمع ہوئے ریموٹ کنٹرول کا دوسرا دھماکا بھی ہو گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتجے میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار و افسران بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی چینل 'دنیا نیوز' کے رپورٹر اور کیمرا مین بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی

زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کوئٹہ میں چھ ہفتے کے دوران پانچواں دھماکا ہے۔

16 اگست کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

6 اگست کو مصروف میزان چوک کی جوتوں کی مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔

قبل ازیں 30 جولائی کو سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

23 جولائی کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024