• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہونڈا کی مہنگی ترین گاڑی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع September 5, 2019
نئی ہونڈا اکارڈ — فوٹو بشکریہ ہونڈا
نئی ہونڈا اکارڈ — فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے پاکستان میں اپنی 10 جنریشن اکارڈ فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

اس گاڑی کو سب سے پہلے 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ اس میں حفاظتی ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اسے پیش کیا گیا اور یہ 2016 کی اکارڈ کے مقابلے میں کچھ مختلف ہے، مگر گاڑی کے اسپورٹس لُک کو نمایاں کیا گیا ہے۔

گاڑی کے اندر اگلی نشستوں کو زیادہ بڑا کیا گیا ہے تاکہ بیٹھنے والوں کو زیادہ جگہ مل سکے جبکہ پچھلی نشستوں کے لیے ڈھائی انچ اسپیس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گاڑی میں آٹھ انچ کا آڈیو ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو بھی اس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سڑک پر معاونت کے لیے لین واچ سسٹم دیا گیا ہے، اسی طرح ریموٹ لاکنگ اور ان لاکنگ، انجن اسٹارٹ، ریموٹ ڈائیگنوسٹک اور اسپیڈ ٹریکنگ کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق وائرلیس چارجنگ، فور جی ایل ٹی ای کار وائی فائی اور وائی فائی اوور دی ائیر سسٹم بھی اضافی آپشنز کے طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گاڑی میں اب کی بار 192 ہارس پاور 1.5 لیٹر انجن ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی کے ساتھ دیا گیا ہے جو طاقتور کارکردگی کے ساتھ ایندھن کی بچت میں بھی مدد دیتا ہے۔

گاڑی میں سسپنشن بوسٹس المونیم کنٹرول کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ ٹو موڈ ڈرائیونگ سسٹم بھی دستیاب ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

گاڑی کے حفاظتی نظام کو رفتار سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے جو گاڑی لہرانے پر وہیل کو حرکت دیتا ہے اور ٹکراﺅ سے بچانے کے لیے روک بھی دیتا ہے۔

یہ گاڑی ٹریفک کے اشارے پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور ڈرائیور کے سامنے ڈسپلے کرتی ہے۔

ایک ملٹی اینگل کیمرہ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، فرنٹ اور بیک پارکنگ سنسرز، کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور مانیٹر بھی اضافی آپشنز کے طور پر دستیاب ہوں گے، جبکہ 6 ائیربیگز بھی دیئے گئے ہیں۔

پانچ رنگوں میں دستیاب اس گاڑی کی قیمت ہوش اڑا دینے والی ہے جو پاکستان میں ایک کروڑ 19 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔

اس سے قبل 2016 میں جب نئی ہونڈا اکارڈ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تو اس کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

نثار Sep 06, 2019 08:47am
یہی گاڑی امریکہ میں زیادہ سے زیادہ 35,000 ڈالر کی ہے جو کہ 5500000 روپے بنتے ہیں۔ ایک کروڑ سے زیادہ کی قیمت امریکی گاڑی کی قیمت سے تقریبا دوگنا کرنا سمجھ سے باہر ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024