• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یوم دفاع و شہدا: 'آئیں چلیں شہید کے گھر'

شائع September 3, 2019
پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا کا پرومو جاری کردیا— اسکرین شاٹ
پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا کا پرومو جاری کردیا— اسکرین شاٹ

پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے 'آئیں چلیں شہید کے گھر' کے عنوان سے پہلی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ کی، جس میں اس حوالے سے بتایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019، گزشتہ سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں، ہر شہید کو یاد رکھا جائے'۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں شہدا کی تصاویر کے ساتھ 'آئیں چلیں شہید کے گھر' نمایاں طور پر لکھا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 28 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ پچھلے سال سے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہدا کے گھروں پر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی جاری رکھا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اس کاوش سے متعلق بتایا تھا کہ گزشتہ برس اس پر زبردست رد عمل آیا جہاں ہر شہید کو یاد کیا گیا تاہم اب بھی ان تمام شہدا کے گھروں پر پہنچیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اور پاکستان کے لیے ان کی قربانیوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں اور گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اس سال ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا موضوع بھی یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا جبکہ مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آئی ایس پی آر نے یوم دفاع 2018 پر شہداء کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا تھا اور اس کا عنوان ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ رکھا گیا تھا۔

گزشتہ برس یوم دفاع و شہدا پر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے پیغام کے ساتھ یومِ دفاع و شہدا 2018 سے متعلق نیا پرومو جاری کیا تھا۔

مذکورہ پرومو کے ساتھ میجر جنرل آصف غفور نے یہ مصرع بھی شیئر کیا کہ 'شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے'۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Sep 03, 2019 11:11pm
راہ مہربانی اخبارت اور آئی ایس پی آر کی ویب ، فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ پر ایک اشتہار شائع کرکے جہاں جہاں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے فوجی ساز و سامان کی نمائش ہورہی ہوں، وہاں کاپتہ اور تاریخ درج کی جائے۔ پچھلے 3،4 سال سے علم نہ ہونے کے باعث بچے نمائش نہیں دیکھ سکیں۔
KHAN Sep 04, 2019 06:11pm
براہ مہربانی اخبارت اور آئی ایس پی آر کی ویب ، فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ پر ایک اشتہار شائع کرکے جہاں جہاں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے فوجی ساز و سامان کی نمائش ہورہی ہوں، وہاں کاپتہ اور تاریخ درج کی جائے۔ پچھلے 3،4 سال سے علم نہ ہونے کے باعث بچے نمائش نہیں دیکھ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024