• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دیدی

شائع September 3, 2019
وزارت تجارت نے ایس آر او جاری کردیا — فائل فوٹو
وزارت تجارت نے ایس آر او جاری کردیا — فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کا حکم جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایس آر او جاری کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے بعد پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اقدام کے بعد قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے 7 اگست کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی پڑوسی ملک سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔

ساتھ ہی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت تجارت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت تجارت سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت فوی طور پر معطل کی جاتی ہے جو تاحکمِ ثانی معطل رہے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دو طرفہ تجارت کی معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024