• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

شائع September 1, 2019

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ٹیکساس کے 2 شہروں اوڈیسا اور مڈ لینڈ کے درمیان ایک علاقے میں چلتی گاڑی سے عام راہگیروں پر فائرنگ کی۔

اوڈیسا پولیس چیف مائیکل گریک نے میڈیا کو بتایا کہ ’فائرنگ کے اس واقعے میں کم از کم 5 افراد مارے گئے'۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ایک سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بناتے ہوئے کیا جس کے بعد اس نے امریکی پوسٹل ٹرک میں سوار ہوکر راہگیروں پر اندھادھند فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: امریکا: ٹیکساس کے بعد اوہائیو میں بھی فائرنگ، 9 افراد ہلاک

بعد ازاں پولیس نے اوڈیسا شہر میں قائم ایک سنیما گھر کے سامنے اس حملہ آور کو گھیر لیا تاہم اس دوران بھی اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تاہم اس کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حملہ آور کی عمر تقریباً 34 سے 36 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے جو ایک سفید فارم امریکی شہری تھا تاہم اب تک اس کا نام سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں عام شہریوں پر فائرنگ اور انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے ایک شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 22 افراد مارے گئے تھے۔

اس واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

ایل پاسو شاپنگ مال واقعے کو گزرے ایک دن بھی نہ ہوا تھا کہ ریاست اوہائیو میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا تھا۔

تاہم پولیس کی جانب سے اوہائیو واقعے کے شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024