• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے آزادی اظہار رائے کے ایوارڈ کیلئے 'ڈان' نامزد

شائع September 1, 2019
ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے پی
ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے پی

عالمی میڈیا کے نگراں ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر آزادی صحافت کے ایوارڈ کے لیے نامزد میڈیا اداروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی جس میں ڈان اخبار کا نام بھی شامل ہے۔

آر ایس ایف کی جانب سے مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 12 میڈیا اداروں یا شخصیات کو نامزد کیا گیا لیکن ان میں سے 3 اداروں کو بین الاقوامی ایوارڈز ملیں گے۔

ان نامزدگیوں میں روسی صحافی بھی شامل ہیں، جن پر متعدد مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے اور ویتنام کی ایک خاتون صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نہ صرف تشدد برداشت کیا بلکہ قید و بند کی صعبتیں بھی برداشت کیں۔

مزید پڑھیں: ڈان کے صحافی سرل المیڈا 'ورلڈ پریس فریڈم ہیرو' نامزد

ان میں پاکستان کا سب سے پرانا انگریزی اخبار روزنامہ ڈان بھی شامل ہے جسے متعدد مرتبہ حراساں بھی کیا گیا۔

ڈان کو آر ایس ایف کے ’آزادی ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آر ایس ایف کا کہنا تھا کہ ’روزنامہ ڈان پاکستان کا سب سے پرانا اخبار ہے جس نے آمریت میں بھی مزاحمت جاری رکھی'۔

بین الاقوامی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی اس کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ رواں برس حکومت نے کمپنیوں کو یہ ہدایات دی تھیں کہ وہ ڈان کو اشتہارات نہ دیں۔

خیال رہے کہ 1992 میں اپنے قیام کے بعد سے لے کر اب تک رپورٹرز ود آؤٹ بارڈز متعدد بہادر اور آزاد صحافیوں کو آزادی اظہارے رائے کے ایوارڈ سے نواز چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی صحافت اور بے سہارا صحافی

آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوا کا کہنا تھا کہ جنہیں اس سال نامزد کیا گیا ہے انہیں متعدد مرتبہ دھکمیاں دی گئیں اور قید بھی کیا گیا لیکن پھر بھی انہوں نے خاموش ہونے سے انکار کردیا اور اقتدار کی طاقت کے غلط استعمال، کرپشن اور دیگر جرائم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مایوس کرنے کے بجائے ان صحافیوں کو درپیش مسائل ہمیں وہ ہمت و حوصلہ دیتے ہیں جس کے ذریعے ہم تبدیلی کو حاصل کرسکیں۔

آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ‘صحافتی نظریات کے حصول میں حوصلہ افزائی، ایسے لوگوں کے لیے ایک متحرک قوت ہے جو انسانیت کے سب سے اہم چیلنجز سے نمٹنا چاہتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ آر ایس ایف کی سالانہ تقریب 12 ستمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوگی جہاں ان ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان بھی کیا جائے گا۔


یہ خبر یکم ستمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024