• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرانس: چھری کے وار سے ایک شہری ہلاک، 9 زخمی

شائع August 31, 2019 اپ ڈیٹ September 1, 2019
فرانس میں گزشتہ ایک برس سے حکومت مخالف مظاہرے بھی جاری ہیں—فوٹو:اے ایف پی
فرانس میں گزشتہ ایک برس سے حکومت مخالف مظاہرے بھی جاری ہیں—فوٹو:اے ایف پی

فرانس کے شہر لیون میں چھری کے وار سے ایک شہری کو قتل اور 9 کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ لیون کے مضافات میں ہونے والے حملے کے دوران زخمی 9 افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی فرانس میں لیون کے مضافات میں چھری اور سلاخوں سے لیس 2افراد نے حملہ کیا تاہم حکام نے حملے کے پیچھے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

پولیس کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مذکورہ واقعے کے بارے میں حکام نے بتایا کہ یہ حملہ شہر کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جبکہ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہلاک شہری کی لاش کو انہوں نے دیکھا، جسے ایمبولیس کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:فرانس: عمارت میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2 فائر فائٹر جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سینٹرل لیون میں ایک مارکیٹ کے باہر پارسل بم کا دھماکا ہوا تھا، جہاں 14 افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے حملے کے حوالے سے بتایا تھا کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند نوجوان نے بم رکھا تھا تاہم اس کو 3 دن بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ ان کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ برس یلو ویسٹ نامی تنظیم نے حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کیے تھے جو تاحال جاری ہیں جبکہ رواں سال جنوری میں ان مظاہروں کے دروان وسطی پیرس میں قائم عمارت میں دھماکا ہوا تھا جس میں رہائش، ایک بیکری اور ایک ریسٹورنٹ بھی قائم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں دہشت گرد حملے کے بعد قومی پرچم سرنگوں

پیرس فائر سروس کے کمانڈر ایرک میولن نے کہا تھا کہ دھماکے کے اثرات 4 بلاک دور تک محسوس کیے گئے تھے۔

گزشتہ چند برسوں میں فرانس دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، دسمبر 2018 میں اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں سوگ منایا گیا تھا اور قومی پرچم بھی سرنگوں رہا تھا۔

فرانس کے شہر نیس میں جولائی 2016 میں دہشت گرد نے ٹرک کو شہریوں پر چڑھایا تھا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 84 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024