• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مائلی سائرس ہم جنس پرست نہیں‘

شائع August 31, 2019 اپ ڈیٹ September 1, 2019
ماضی میں مائلی سائرس کہ چکی ہیں کہ وہ خواتین کی جانب راغب ہوتی ہیں—فوٹو: ٹو فیب ڈاٹ کام
ماضی میں مائلی سائرس کہ چکی ہیں کہ وہ خواتین کی جانب راغب ہوتی ہیں—فوٹو: ٹو فیب ڈاٹ کام

امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس اور ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے رواں ماہ 15 اگست کو ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اگرچہ دونوں نے واضح طور پر علیحدگی کے سبب کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم بتایا تھا کہ انہوں نے باہمی رضامندی کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ مائلی سائرس کے ہم جنس پرست رجحانات کی وجہ سے ان دونوں میں علیحدگی ہوئی۔

امریکی و برطانوی میڈیا کے مطابق دراصل مائلی سائرس کو دوسری خاتون کیتھلین کارٹر کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد لیام ہیمس ورتھ نے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا، تاہم دونوں کے مبہم بیانات سے اندازا لگایا گیا کہ گلوکارہ ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں، جس وجہ سے ان میں علیحدگی ہوئی۔

دونوں کی علیحدگی کے فیصلے کے بعد چند دن قبل 24 اگست کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے طلاق کے لیے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ کو اپنی بیوی کے جنسی رجحانات کے بارے میں غلط فہمی ہوئی تھی وہ ہم جنس پرست نہیں ہیں۔

فیشن میگزین ’ایلے‘ نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو امید ہے کہ مائلی سائرس ہم جنس پرست نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ مائلی سائرس اور ان کی خاتون دوست کے رومانس کی تصاویر امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہوئیں، تاہم ان میں دونوں کے چہرے واضح دکھائی نہیں دے رہے جن سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ رومانس کرنے والی خواتین میں سے ایک مائلی سائرس ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب وہ خود مائلی سائرس کی خاتون کو بوسہ دینے اور ان کے ساتھ رومانس کرنے کی تصویر نہیں دیکھ لیتے تب تک طلاق کے حوالے سے مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دراصل مائلی سائرس ہم جنس پرست نہیں بلکہ انہوں نے اپنے جنسی رجحانات کے حوالے سے مذاق کیا تھا کہ وہ مرد حضرات کے بجائے خواتین کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مائلی سائرس کے مذاق میں دیے گئے بیان کو ان کے شوہر اور سسرال والوں نے دل پہ لیا جس وجہ سے جوڑے میں اختلافات بڑھے جو علیحدگی کا سبب بنے۔

تاہم اب مائلی سائرس کے سسرال والوں اور شوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک وہ مائلی سائرس کے خاتون کے ساتھ بوسے کی تصاویر کو خود نہیں دیکھ لیتے تب تک طلاق کے حوالے سے مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مائلی سائرس اور کیتھلین کارٹر کی رومانوی تصاویر امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں—فوٹو: جسٹ جیرڈ
مائلی سائرس اور کیتھلین کارٹر کی رومانوی تصاویر امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں—فوٹو: جسٹ جیرڈ

خیال رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی۔

تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے جس کے بعد دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔

لیکن بعد میں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اسی طرح دونوں نے شادی کے چند ماہ بعد الگ ہونے اور اب طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مداحوں کو حیران کردیا۔

دونوں کی علیحدگی پر سب حیران ہیں—فوٹو: پریز ہلٹن
دونوں کی علیحدگی پر سب حیران ہیں—فوٹو: پریز ہلٹن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024