• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ کی 'لازوال دوستی'

شائع September 1, 2019
یہ چاروں اداکار اکٹھے ایک ڈرامے میں کام کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ چاروں اداکار اکٹھے ایک ڈرامے میں کام کررہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

دوستوں کے ساتھ گزرا وقت سب کے لیے ہی بےحد خاص ہوتا ہے، خاص طور پر وہ وقت جو آپ اسکول اور کالج کے دنوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

ایسے دوستوں پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کئی پروجیکٹس بھی سامنے آئے اور اب احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ بھی ایک ایسے ہی پروجیکٹ پر اکٹھے کام کررہے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہمراہ احمد علی اکبر اور وہاج علی بھی نظر آئے۔

یہ چاروں اداکار ہم ٹی وی کے ڈرامے 'عہدِ وفا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی 4 ایسے دوستوں پر مبنی ہے جو اپنے ملک کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ان اداکاروں کے ہمراہ ڈرامے میں علیزے شاہ بھی کام کرتی نظر آئیں گی جو احد رضا کے ساتھ ہیروئن ہیں۔

جبکہ زارا نور عباس اور حاجرہ یامین بھی ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

اس ڈرامے کے اب تک 2 ٹیزرز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

'عہدِ وفا' کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی لیکن اب تک اس ڈرامے کی ریلیز سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024