• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل فون جس کو اب آپ خرید سکتے ہیں

شائع August 29, 2019
دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرا فون — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرا فون — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی ریڈمی نوٹ 8 پرو سے ملیں جو دنیا کے سامنے متعارف کرائے جانے والا 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس پہلا اسمارٹ فون ہے۔

جی ہاں اب 64 میگا پکسل فونز کے عہد کا آغاز کیا ہوگیا ہے۔

شیاﺅمی نے ایک ایونٹ کے دوران اپنی مقبول ریڈمی نوٹ سیریز کے 2 نئے فونز ریڈمی نوٹ 8 اور ریڈمی نوٹ 8 پرو متعارف کرائے۔

ریڈمی نوٹ 8 میں اس کمپنی نے 6.55 انچ فل ایچ ڈی اسکرین دی ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 90 ٹی پراسیسر، 4500 ایم اے ایچ بیٹری، 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

مگر اس کی سب سے خاص بات اس کے بیک میں موجود 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا سنسر 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر اور 2 کیمرے دو، دو میگا پکسل سنسرز سے لیس ہیں جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کا 64 میگا پکسل کیمرا سام سنگ کا تیار کردہ ہے جو کہ ہواوے اور شیاﺅمی کے 48 میگا پکسل کیمرا فونز کی طرح ہی کام کرتا ہے، یعنی اچھی روشنی میں 64 میگا پکسل کی تصویر لیتا ہے مگر اس وقت زیادہ بہتر کام کرتا ہے جب پکسلز کو اکھٹا کیا جائے اور زیادہ بہتر 16 میگا پکسل تصاویر لیتا ہے۔

شیاﺅمی کے مطابق اس فون سے 16 میگا پکسل فوٹوز لی جاسکتی ہیں جو کہ 12 میگا پکسل فوٹوز سے زیادہ بہتر ہیں جو اکثر فونز میں لی جاتی ہیں۔

اور ہاں کیمرے سے ہٹ کر اس کی قیمت بھی کافی مناسب ہے۔

ریڈمی نوٹ 8 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی نوٹ 8 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

64 میگا پکسل کیمرے والے پہلے فون کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 195 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 224 ڈالرز (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

اس کے مقابلے میں ریڈمی نوٹ 8 میں 6.3 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر موجود ہے اور پرو ماڈل کے مقابلے میں کچھ چھوٹی 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

ریڈمی نوٹ 8 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی نوٹ 8 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس میں بھی بیک پر 4 کیمرے ہی دیئے گئے ہیں مگر مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی کیمرے پرو ماڈل جیسے ہی ہیں۔

اور ہاں ریڈمی نوٹ پرو میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ ریڈمی نوٹ میں وہ بیک پر موجود ہے۔

ریڈمی نوٹ کی قیمت بھی بہت زیادہ کم ہے جو 140 ڈالرز (لگ بھگ 22 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

یہ فونز چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024