• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، پاک فوج کی بریفنگ

شائع August 29, 2019
صحافیوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی افراد سے بات چیت کی—فوٹو: منیر احمد ٹوئٹر
صحافیوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی افراد سے بات چیت کی—فوٹو: منیر احمد ٹوئٹر

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں نے ایل او سی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمائندوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کے باوجود 500 مظاہرے، سیکڑوں افراد زخمی

ساتھ ہی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو چھپانے کے لیے اب بھی کرفیو کے باعث مکمل ڈاؤن ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ پاکستان نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر غیرملکی صحافیوں کو دورہ کروایا بلکہ اس سے قبل بھی پاکستان یہ اقدام اٹھاچکا ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور تمام مواصلاتی نظام بھی منقطع ہے۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا تھا اور مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی

بھارت نے اس یکطرفہ اقدام سے قبل ہی مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں موجود فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرنے کے علاوہ تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد کسی بھی طرح کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی برقرار رہی تھی۔

بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مسلسل احتجاج بھی کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد کشمیری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024