• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’کشمیر آور‘ : 12 بجے ٹریفک سگنل سرخ کرنے کا فیصلہ

شائع August 29, 2019
12 بجے سائرن بجائیں جائیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا — فائل فوٹو / ٹوئٹر
12 بجے سائرن بجائیں جائیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا — فائل فوٹو / ٹوئٹر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ کشمیر آور ‘ کے دوران شہر کے تمام چوراہوں پر 12 بجے ٹریفک سگنل سرخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیر آور کے دوران سگنل آدھے گھنٹے تک ریڈ رہے گا اور اس دوران شہر میں ٹریفک رکے رہی گی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

کشمیر آور کے دوران اسلام آباد کے اشاروں اور شاہراہوں پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام مرکزی اجتمام ڈی چوک پر ہوگا جہاں تمام سرکاری دفاتر کا عملہ جمع ہو کر اظہارِ یکجہتی کرے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزرا اور مقامی قائدین بھی ڈی چوک پر جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، ترجمان پاک فوج

کشمیر آور کے آغاز پر 12 بجے سائرن بجائیں جائیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ کشمیر آور ‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہر ہفتے میں ایک دن پوری قوم، ہمارے اسکولز، یونیورسٹیز اور دفاتر جانے والے افراد ایک آدھے گھنٹے کے لیے نکلیں گے اور کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے جس سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس جمعے ( 30 اگست کو) دوپہر 12 سے 12:30 تک جہاں بھی ہوں کام روک کر آدھا گھنٹہ عوام کے ساتھ نکلیں اور بتائیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس تک ہم دنیا کو بتانا ہے کشمیریوں کے ساتھ کیا ظلم ہورہا ہے اور کشمیریوں کو یہ بتانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی غلطی سے کشمیریوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا، وزیراعظم

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق پورے ملک میں دوپہر 12بجے سائرن بجائے جائیں گے جبکہ قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی بجایا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ پر جمع ہو اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی ہیروز، شوبز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی اس میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024