• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جرائم کی دنیا پر راج کرنے والا 'جوکر'

شائع August 29, 2019
فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر‘ کا آخری ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا جو فلم بینوں کا دل جیتنے میں کامیاب دیکھائی دیتا ہے۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔

اس فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

55 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024