• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'لوڈ ویڈنگ' کے فلمساز کا 2020 میں دو نئی فلمز ریلیز کرنے کا اعلان

شائع August 29, 2019
انہوں نے اب تک 4 کامیاب فلموں پر ایک ساتھ کام کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
انہوں نے اب تک 4 کامیاب فلموں پر ایک ساتھ کام کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

2018 کی شاندار فلم 'لوڈ ویڈنگ' کے بعد پاکستان کے کامیاب ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر کی جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے ایک اور اہم اعلان کردیا۔

ان دونوں نے اعلان کیا کہ یہ اگلے سال ایک نہیں بلکہ دو فلموں کو بردے کی اسکرین پر لائیں گے۔

فلم ایکٹر ان لا
فلم ایکٹر ان لا

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا 'قائد اعظم زندہ باد' اور 'فیٹ مین' نامی فلموں کی پروڈکشن پر کام بھی شروع کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فضا علی اور نبیل قریشی کا ٹی وی کو خیرباد

ڈان سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار نبیل قریشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اب تک کسی کو فلم کے لیے کاسٹ بھی نہیں کیا کیوں کہ فلم پر کام ابھی شروع ہوا ہے۔

ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا
ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں فلموں کی ڈائیریکشن وہی دیں گے جبکہ ہر مرتبہ کی طرح فضا علی میرزا ان فلموں کو پروڈیوس کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوڈ ویڈنگ‘ کی رومانوی کہانی ’رنگیا‘ کی زبانی

فلموں کے حوالے سے نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ 'قائداعظم زندہ باد ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے، اس کی کہانی ایک پولیس اہلکار پر مبنی ہوگی'۔

فلم لوڈ ویڈنگ
فلم لوڈ ویڈنگ

دوسری فلم 'فیٹ مین' کے حوالے انہوں نے کہا کہ 'اس فلم کی کہانی ایک اصل ہیرو پر مبنی ہے، دونوں ہی فلموں کی کہانی کافی منفرد ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ فلمیں ضرور پسند آئیں گی'۔

دونوں فلموں کو اگلے سال ہی ریلیز کیا جائے گا۔

فلم نامعلوم افراد
فلم نامعلوم افراد

یاد رہے کہ فضا علی میرزا اور نبیل قریشی کی پہلی فلم 'نامعلوم افراد' تھی جو 2014 میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: فلم نامعلوم افراد 2 اب یوٹیوب پر بھی ریلیز

اس فلم میں جاوید شیخ، فہد مصطفیٰ اور محسن عباس حیدر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے۔

فلم نامعلوم افراد 2
فلم نامعلوم افراد 2

اس کے بعد سے اب تک یہ دونوں فلمساز 'نامعلوم افراد 2'، 'ایکٹر ان لا' اور 'لوڈ ویڈنگ' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024