• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سرگودھا:گھریلو جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

شائع August 27, 2019 اپ ڈیٹ August 22, 2022
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا—فائل/فوٹو:ڈان نیوز
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا—فائل/فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک نوجوان نے گھریلوے جھگڑے میں اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے علاقے سکندر حیات کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان نے فائرنگ کرکے گھر کی خواتین سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بھی قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے خاندان کے افراد کوقتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو بھی قتل کر دیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، باپ نے 3 بچوں اور اہلیہ کو قتل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کا کہنا تھا کہ گھر میں میرے ساتھ نفرت کی جاتی تھی، کسی سے اتنی نفرت نہ کرو کہ دوسرے نفرت کرنے لگیں۔

فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی نمازجنازہ میں سرگودھا کےشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 16 مارچ کو پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور 3 کم عمر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم 40 سالہ اعجاز علی چنیوٹ میں محلہ غفور آباد کا رہائشی تھا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے اپنی 32 سالہ اہلیہ، بالترتیب 5 اور 3 سالہ بیٹوں اور 4 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024