• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

7ہزار سے زائد وکٹیں لینے کے بعد 85سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع August 27, 2019
سیسل رائٹ کیریئر کا آخری میچ 7ستمبر کو کھیلیں گے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
سیسل رائٹ کیریئر کا آخری میچ 7ستمبر کو کھیلیں گے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لندن: ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر سیسل رائٹ کا نام عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں ویوین رچرڈز، گیری سوبرز اور فرینک وورل کی فہرست میں تو شامل نہیں لیکن طویل ترین عرصے تک کرکٹ کھیلنے کی بدولت انہوں نے دنیائے کرکٹ میں خود کو امر کر لیا۔

نوجوانی میں گیری سوبرز اور ویزلے ہال جیسے باؤلرز کے خلاف جمیکا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر نے بالآخر 85سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سیسل رائٹ 1959 میں انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے اور سینٹرل لنکاشائر لیگ سے اپنا کیریئر شروع کیا جہاں 3سال بعد ہونے والی بیوی اینڈ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اپنا کیریئر وہیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

رائٹ نے 60سال سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں 7ہزار سے زائد وکٹیں لیں اور ایک موقع پر انہوں نے 5 سیزن میں 538وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

البتہ اب 60سال کے طویل عرصے کے بعد انہوں نے کیریئر کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی روزنامہ ڈیلی مرر کے مطابق انہوں نے ایک اندازے کے مطابق 20لاکھ سے زائد میچوں میں شرکت کی البتہ اس کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کے سبب عالمی ریکارڈ تصور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے ڈیلی مرر سے گفتگو میں کہا کہ کاش میں جان سکتا کہ میں اتنے طویل عرصے تک کیسے کھیل سکا۔

البتہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا میں کوئی بھی چیز زیادہ نہیں کھاتا البتہ اب میں اپنی عمر کا بہانہ بنا کر ٹریننگ سے ناغہ کر لیتا ہوں۔

رائٹ اپنے طویل کیریئر کا آخری میچ ہفتہ، 7 ستمبر کو کھیلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024