• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سادگی سے نکاح کے بعد حمزہ علی عباسی کا شاندار ولیمہ

شائع August 27, 2019
دونوں کا نکاح 25 اگست کو ہوا —فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں کا نکاح 25 اگست کو ہوا —فوٹو/ انسٹاگرام

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اب ان دونوں کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اسلام آباد میں منعقد اپنے ولیمے کی تقریب میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان دونوں کی جوڑی نہایت خوبصورت نظر آئی۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویسے تو امید کی جارہی تھی کہ حمزہ اپنے ولیمے کے دن یقیناً پینٹ سوٹ میں نظر آئیں گے، وہیں حمزہ اس موقع پر سیاہ رنگ کا سادہ لباس شلوار قمیض زیب تن کیا۔

دوسری جانب نیمل خاور سفید رنگ کا نہایت خوبصورت عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔

جہاں انہوں نے نکاح کے دوران دیسی طرز کا انداز اپنایا، وہیں ولیمے پر وہ مشرقی روایت کی دلہن نظر آئیں۔

اس موقع پر دونوں کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے، جبکہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ اس موقع پر اپنے انداز کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حمزہ اور نیمل کے ولیمے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ کئی اور نامور شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تقریب کا حصہ بنے۔

شاہ محمود قریشی نے حمزہ علی عباسی اور نیمل کو ان کی شادی کی مبارکباد بھی دی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ بےحد خوش ہیں کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کیریئر میں اتنی ترقی کی اور انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کریں گے۔

عاطف اسلم نے بھی جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ ان کے ساتھ حج پر موجود تھے اور وہ دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے زندگی کے اس نئے سفر کو کامیاب کرے۔

ویسے تو ایونٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات موجود تھی جن میں واسع چوہدری، عزیر جسوال وغیرہ شامل ہیں، البتہ سب سے آگے آگے اداکار گوہر رشید نظر آئے جو حمزہ کے بےحد قریبی دوست بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے 25 اگست کو شادی کی تصدیق کردی

گوہر رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ یہ دن بھی دیکھیں گے جب حمزہ علی عباسی کی شادی ہورہی ہو۔

خیال رہے کہ گوہر رشید حمزہ اور نیمل کے نکاح کے دوران بطور گواہ نکاح نامے پر دستخط بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ حمزہ اور نیمل کا نکاح اسلام آباد کے مشہور ہوٹل مونال میں 25 اگست کو ہوا تھا۔

اس موقع پر نیمل خاور خان نے اپنی والدہ کا عروسی جوڑا نئے انداز میں ڈیزائنر کروا کر زیب تن کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے رواں ماہ 21 اگست کو نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کرنے کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024