• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مصباح کرکٹ کمیٹی سے مستعفی، ہیڈ کوچ کیلئے درخواست دے دی

شائع August 26, 2019
مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے— فائل فوٹو: اے پی
مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی۔

مصباح الحق نے پیر کی دوپہر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کر کے کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا اور پھر باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی۔

مصباح الحق نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کے مستقبل کے ہیڈ کوچ کے لیے ایک عرصے سے میرا نام لیا جا رہا ہے حالانکہ میں نے آج ہی یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کئی نامور اور قابل افراد نے درخواست جمع کرائی ہوں گی جس کے سبب سخت مقابلے کی توقع ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے کیونکہ یہ ٹیم کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے عہدہ جاری نہ رکھنے کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں بھی توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور کے معاہدوں میں توسیع نہ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے 9 اگست کو اشتہار دیا تھا اور ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

امید ہے کہ پی سی بی آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کوچنگ عملے کے تقرر کے حوالے سے فیصلہ کر لے گا اور 27 ستمبر سے شروع ہونے والے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا تقرر کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024