• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اس پہیلی کا جواب تلاش کرنا ذہن گھما سکتا ہے

شائع August 25, 2019
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

انٹرنیٹ پر موجود پہلیوں کو حل کرنا کافی پرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنھیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

اور انٹرنیٹ کی دنیا میں سامنے آنے والا یہ معمہ کچھ ایسا ہی ہے جو ذہن گھما دینے کے لیے کافی ہے۔

ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں چار کپ پائپس سے منسلک دکھائے گئے ہیں۔

بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟

ویب سائٹ برائٹ سائیڈ میں اس شائع یہ معمہ دیکھنے یا سننے میں تو کچھ زیادہ مشکل نہیں لگتا مگر اس کا جواب ضرور آپ کا ذہن گھما دے گا جیسا ہزاروں افراد کو تجربہ ہوچکا ہے۔

بیشتر افراد کے خیال میں چاروں کپ ایک ہی وقت میں بھریں گے جبکہ اکثریت کے خیال میں 4 یا 9 وہ کپ ہیں جن کو سب سے پہلے بھرنا چاہیے جبکہ سب سے آخر میں 5 کا نمبر آتا ہے۔

مگر اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے ڈبے سے باہر نکل کر سوچنا پڑتا ہے۔

کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

تبصرے (2) بند ہیں

muhammad kashif Bhatti Aug 26, 2019 02:57am
none of the cup filled coz of less liquid inside :)
Danish Aug 26, 2019 06:26pm
4 no cup phle fill hoga.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024