• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

خاتون کے کان میں زہریلی مکڑی دریافت

شائع August 25, 2019
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک زہریلی مکڑی کسی انسان کے کان میں گھر بنالے؟

ایسا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سوزی ٹورس کو کان میں شدید درد کی شکایت تھی اور اس کا خیال تھا کہ کسی دوا کے اثر کے باعث وہاں پانی بھر رہا ہے۔

اس خاتون نے ایک صبح اٹھنے پر بائیں کان میں تکلیف کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

ایک انٹرویو میں سوزی نے بتایا 'میں منگل کو اٹھی تو میں نے بائیں کان میں پانی اور عجیب سی آوازیں محسوس کیں، بالکل ایسے جب آپ پانی میں غوطہ لگائیں اور پانی آپ کے کان میں چلا جائے'۔

انہیں اس وقت کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی جب ڈاکٹر ابتدائی معائنے کے بعد پریشان ہوگئی اور اسے مزید رکنے کا کہا۔

درحقیقت ڈاکٹر مکڑی کی دریافت پر دنگ رہ گئی تھی۔

ان کے مطابق 'ڈاکٹر میرے پاس آئی اور بتایا کہ میرے کان میں ایک مکڑی ہے، طبی عملے کے پاس کچھ ٹول تھے اور انہوں نے مکڑی کو باہر نکال لیا'۔

ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ درحقیقت یہ ایک زہریلی مکڑی تھی اور وہ خوش قسمت ہے کہ اسے زیادہ نقصان نہیں ہوا، یعنی اسے کاٹا نہیں تھا اور نہ ہی انڈے دیئے تھے۔

خاتون کو کوئی اندازہ نہیں کہ یہ مکڑی کب اور کیسے کان میں چلی گئی مگر اب وہ بہت زیادہ احتیاط ضرور کرنے لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا 'میں اب رات کو تھوڑی سی روئی کان میں رکھ دیتی ہوں، اور میں اب مکڑیوں سے بہت زیادہ دہشت زدہ بھی رہنے لگی ہوں'۔

اس پہلے رواں سال مئی میں چین کے صوبے جیانگ سو کے رہائشی کے کان سے بھی ایک مکڑی کو دریافت کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آنکھوں سے کان کا معائنہ کرتے ہوئے تو ہمیں معلوم نہیں ہوا مگر اینڈواسکوپ کے استعمال سے ہم نے ایک مکڑی کو کان کے اندر دریافت کیا۔

ڈاکٹروں نے پہلے عام آلات سے مکڑی کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بچنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس کے بعد ڈاکٹروں سے اسے فلش آﺅٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور مریض کے کان میں ڈراپس ڈالے گئے جس سے مکڑی کا جال بکھر گیا۔

اس واقعے کی فوٹیج چینی سوشل میڈیا پر لوگوں کے ہوش اڑاتی رہی اور اسے دیکھ کر بیشتر افراد کو اپنے کانوں میں تکلیف کا احساس ہونے لگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024